حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 306
حیات احمد ۳۰۶ جلد پنجم حصہ اول حضرت مہدی مسعود مسیح موعود کی نسبت میاں کو ٹھے والے صاحب کی گواہی حضرت کو ٹھے والے صاحب سے پنجاب کے بہت تھوڑے لوگ ناواقف ہیں۔حضرت مغفور و مبرور کی کفش برداری پر عبداللہ غزنوی مرحوم کو بھی ناز تھا اور مولوی غلام رسول صاحب مرحوم ساکن قلعہ میاں سنگھ بھی آپ کے خدام سے تھے۔اور اس وقت بہت سے ایسے اچھے لوگ موجود ہیں جو ان سے انتساب پرفخر کرتے ہیں۔مولوی برہان الدین صاحب جہلمی نے کئی بار مجھ سے ذکر کیا کہ وہ جب کو ٹھے والے صاحب کی خدمت میں حاضر ہوتے تو صاحب موصوف خلاف عادت ان سے بکمال محبت واکرام پیش آتے۔مولوی صاحب فرماتے ہیں کہ میں دل میں حیران ہوتا تھا کہ اس میں کوئی راز ضرور ہے۔پوچھنے کی جرات نہ ہوئی بات نہاں کی نہاں رہی مگر جب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بیعت ہوا جب مجھ پر کھلا کہ حضرت کوٹھہ والے صاحب اس نسبت کے سبب سے جو مجھے حضرت مہدی خلیفتہ اللہ علیہ السلام سے میسر آنے والی تھی مجھ سے پیار کرتے تھے۔آج ہم مولوی برہان الدین صاحب کی فراست کو مبارک دیتے ہیں کہ اُس نے خطا نہیں کی اور مولوی صاحب نے جو کچھ سمجھا تھا درست سمجھا تھا۔آج ہمارے پاس ایک ثقہ صالح آدمی کی ایسی قسمیہ گواہی پہنچی ہے جو امید ہے بہت سے سعیدوں کی راہنمائی اور حضرت امام الزمان کی شناخت کا باعث اُن کے لئے ہوگی۔نیک فطرت ضدّ و تعصب کی تاریکی سے نجات یافتہ مسلمان اس میں غور کریں خصوصاً وہ لوگ جو زبان سے حضرت کوٹھہ والے صاحب کی بزرگی کا اعتراف کرتے