حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 305 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 305

حیات احمد ۳۰۵ جلد پنجم حصہ اول تسلط کیا اور تسلط سے پھر یہ عزیز کی کیفیت پیدا ہوئی سوخدا تعالیٰ نے مجھ کو دکھلایا کہ ایسا ہی ہوگا اور ایک نشان دلوں کو پکڑنے والا اور دلوں پر قبضہ کر نیوالا اور دلوں پر تسلط رکھنے والا ظاہر ہوگا جس کو سلطان کہتے ہیں۔اور اس سلطان سے پیدا ہونے والا عزیز ہوگا یعنی عزیز ہونا سلطان کا لازمی نتیجہ ہوگا کیونکہ نتیجہ بھی عربی زبان میں بچہ کو کہتے ہیں۔فقط ـواقـ مرزا غلام احمد از قادیاں۔۲۲ اکتوبر ۱۸۹۹ء (ضمیمه تریاق القلوب نمبر ۴۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۰ تا ۵۰۶- مجموعه اشتہارات جلد ۲ صفحه ۳۱۸ تا ۳۲ طبع باردوم) یہ سلسلہ رویاء صالحہ، کشوف اور الہامات کے ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا بڑا ثبوت ہے۔اس پر تو ایک علیحدہ اور مستقل کتاب تالیف کرنے کی ضرورت ہے میں نے الحکم میں اکثر بزرگوں کے کشوف والہامات درج کر دیئے تھے یہاں میں دو تین اور بزرگوں کے کشوف وارشادات کو درج کر کے تاریخ سلسلہ کے واقعات کو پھر لکھوں گا۔(انشاء اللہ تعالیٰ) حضرت سید میر صاحب المعروف بہ پیر کو ٹھے والے کی شہادت حضرت پیر کو ٹھے والے صاحب قدس اللہ سرہ سرحد میں ایک مشہور و معروف صاحب ارشاد بزرگ تھے ان کے متعلق یکم ماہ اکتوبر ۱۸۹۹ ء کا لکھا ہوا مکتوب پہنچا جس کو اخبار الحکم ۱۷ را کتوبر ۱۸۹۹ء کی اشاعت میں میں نے حضرت مخدوم الملة مولانا عبدالکریم صاحب کے نوٹ کے ساتھ شائع کر دیا آج جبکہ میں اس شہادت کو شائع کر رہا ہوں حضرت کو ٹھہ والے صاحب کی وفات پر استی سال گزرتے ہیں آپ کا وصال ۱۲۹۴ھ ہجری میں ہو گیا تھا۔