حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 296
حیات احمد ۲۹۶ جلد پنجم حصہ اول اشتہار بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ فَإِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْغَلِبُونَ : خاکسار محمد علی کی طرف سے مؤدبانہ التماس بخدمت منشی الہی صاحب اکومنٹنٹ ہمنشی صاحب موصوف کئی سال تک اعلیٰ حضور جناب مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان ضلع گورداسپور کے ساتھ (جن کو خدا تعالیٰ نے ضرورت حقہ کے ساتھ اس صدی کے سر پر مجدد بنا کر مہدی و مسیح موعود كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا کے عہدہ پر مامور فرمایا ہے ) حسن ظن رکھ کر ان کے دعووں اور الہامات کی اپنے قول و فعل و الہامات سے نہایت اطمینان واستقلال کے ساتھ حمایت و تائید میں رہے اب تھوڑے عرصہ سے کسی وجہ سے ناراض ہو کر ناحق مخالفت پر کھڑے ہو گئے ہیں سوء ظن کو کمال تک پہنچا کر اپنے الہامات کی تفسیر کا رُخ بھی ناحق اس مقدس بشر اور اس کی جماعت کے برخلاف پھیر کر ہر ایک ناگفتنی الزام و اتہام کا کفر تک نشانہ بنا رکھا ہے۔اس سے میری طبیعت میں تحریک پیدا ہوئی اور میں نے اللہ تعالیٰ کے حضور میں اس امر کی حقیقت کے انکشاف کے لئے بہت دعا کی۔تب سے مجھے اکثر ایسے الہام ہو رہے ہیں جن سے حضرت اقدس کی صداقت و بزرگی اور عند اللہ و جاہت آشکارا ہوتی ہے جن میں سے چند ایک بطور نمونہ اس جگہ درج کرتا ہوں۔(۱) ایک رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ مدینہ منورہ میں روضہ آنحضرت ﷺ پر گیا ہوں اور روضے کے گرد خیمے نصب ہیں۔میں نے ایک آدمی سے دریافت کیا کہ یہ خیمے کس کے ہیں اس نے جواب دیا کہ مرزا غلام احمد صاحب کے ہیں۔یہ ( یعنی حضرت مرزا صاحب ) روضہ کے گرد جھالر لگوار ہے ہیں اس وقت میری نگاہ جھالر پر پڑی جھالر نہایت نفیس جالی دار پڑی تھی۔(۲) ایک رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ مرزا صاحب کی کتاب نور الحق میرے المجادلة: ٢٣ المائدة: ۵۷