حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 294 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 294

حیات احمد ۲۹۴ جلد پنجم حصہ اوّل نہیں ہوا۔کسی بزرگ نے پاس سے فرمایا کہ تمہارے مکان میں جلوہ فرما ہیں۔دیدار فیض آثار سے شرف حاصل کر لینا ، میں اس خوشبو میں ایسا بے خود اور محو ہورہا ہوں کہ ہوش نہیں رہی ، میں ابھی اسی حال میں تھا کہ کسی نے آواز دے کر جگا دیا۔اٹھ کر مصروف نماز تہجد ہو گیا۔۲۷ مئی ۱۸۹۹ قبل از نماز تہجد (۷) آج شب کو جناب امام برحق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کی اور آپ کے حضور میں اس عاجز نے عرض کیا کہ یا مولیٰ بہت غم والم میں ہوں جب یوم الحشر کی حالت یاد آتی ہے اور یوم الجزا کی نسبت تصور کرتا ہوں تو اس قدر فکر و ترڈد ہوتا ہے کہ ہوش وحواس قائم نہیں رہتے جناب نے فرمایا کہ خدا اور رسول کی اطاعت دل و جان سے مقدم رکھو۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ کے یعنی جس نے تابعداری کی لے میری ہدایت کی پس نہیں خوف ان پر اور نہ وہ غم کھاویں گے۔حضرت نے دیگر آیات قرآنی بیان فرما کر مطمئن فرمایا اور ظاہر و باطن کے تزکیہ کی بڑی تاکید فرمائی۔اسی حالت میں تھا کہ وقت تہجد کا ہو گیا، اٹھ کر نماز ادا کی اور استغفار میں مشغول ہو گیا۔۲۴ جولائی ۱۸۹۹ قبل از نماز تہجد (۸) آج رات حضرت امام برحق علیہ السلام کی زیارت ہوئی آپ اپنے مواعظہ حسنہ سے اپنے خادموں کو مسرور فرمارہے ہیں۔کیا ہی مبارک شب تھی۔آپ فرماتے ہیں کہ اے عزیز و! مبارک ہیں جو متابعت اللہ ورسول میں اپنا وقت عزیز صرف کرتے ہیں وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ میں سرگرم ہیں اور شیطان مردود اور اس کی دعوتوں سے باز رہتے ہیں وَلَا يَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطن پر عمل کرتے ہیں جب ان کلمات سے مشرف وممتاز فرما چکے تو مجھےمحمد شفیع پسر زادہ خود نظر آیا ل البقرة: ٣٩