حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 264
حیات احمد ۲۶۴ جلد پنجم حصہ اول محافظ و خازن اور خازن کا فرض اس جماعت سے دو شخص منتخب کئے جائیں گے جن میں سے ایک کو محافظ کی خدمت اور دوسرے کو خازن کی سپر د ر ہے گی۔اور شخص خازن کے پاس ماہانہ چندہ ہر شریک ماہانہ جلسہ میں دے دیا کرے گا اور اس کے لئے ایک کتاب رہے گی جن میں شریک چندہ دہندہ کے نام کے محاذی بعد وصول رقم چندہ خازن لکھ لیا کرے گا۔رجسٹر اسماء ایک کتاب جس میں کل شرکاء جماعت کے نام مع ولدیت و سکونت و علاقه بتفریح درج رہیں گے وہ خازن کے پاس رہے گی۔رجسٹر مصرف ایک کتاب مصرف چندہ کی جس میں ابواب خرچ وقتاً فوقتاً لکھے جایا کریں گے خازن کی تحویل میں رہے گی شریک جماعت جس وقت چاہے معائنہ کرنے اور سالانہ جماعت موجودہ حساب کتاب کو جانچ لیا کرے گا۔نقره (۴)۔حضرت اقدس کی کل تحریرات یعنی کتب اشتہارات و اخبارات وغیرہ کسی خاص مقام میں جو اندرون بلدہ واقع ہو فراہم کر دیئے جائیں اور کتب کا سلسلہ ہمیشہ مقرر ہو تا کہ خریدار کی بھی حاجت روائی ہو سکے قیمت مع خرج مساوی رہے۔(0) کتب و اخبارات واشتہارات دیکھنے کے عام و خاص مجاز رہیں بشرطیکہ وہ کتاب وغیرہ کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا ئیں۔(ب) کتب کی نگہداشت و سلسله خرید و فروخت محافظ کے سپر در ہے جو کم سے کم تین روپے ماہوار کا تجویز کیا جائے۔