حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 262
حیات احمد ۲۶۲ جلد پنجم حصہ اول قوم ہدایت واصلاح کے لئے بدل و جان ساعی و داعی ہیں اور الْمُسْلِمُ مِرَاةُ الْمُسْلِم کے فیض نما اور اپنی جماعت کے لئے اس راعی کے فرائض کو مدنظر رکھتے ہیں جو اپنی کسی بھیڑ کو گلہ سے باہر نہیں ہونے دیتا۔اس امت مرحومہ کی صفات میں سے الله جل جلالہ نے یہ بھی ایک بڑی صفت ارشاد فرمائی ہے۔كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ نام دستور العمل پس حسب تجویز جلسہ منعقده ۲۵ / جمادی الاوّل شریف ۱۳۱۷ھ روز جمعہ یہ مسودہ مرتب کر کے بغرض ترمیم پیش کیا جاتا ہے اس کا نام دستور العمل ترقی اتحاد اسلامی جماعت حضرت اقدس واقع حیدر آباد دکن رکھا جاوے۔نفاذ اس کا اجراء ۱۲ ربیع الاول ۱۳۱۷ھ یوم عیدالسعید والمیلا د یعنی روز جمعہ سے ہوگا۔اور تا وقتیکہ اجلاس عام سے اس کے خلاف میں کوئی امر طے نہ کیا جائے واجب العمل ہر شریک پر ہوگا۔الغرض حسب الارشاد عالی غالبًا مقاصد واغراض اتحاد اسلامی یہ ہونی چاہیے۔مقاصد مقاصد واغراض زندگی ترقی اتحاد اسلامی جماعت حضرت اقدس یہ ہوں گے۔فقرہ (۱)۔کل فرقہ ہائے اسلام میں باہم حقیقی اتحاد واتفاق پیدا کرنا۔آل عمران: اا