حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 240
حیات احمد ۲۴۰ جلد پنجم حصہ اول بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبّی مکرمی اخویم حکیم سید حسام الدین صاحب سَلَّمَهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔اس وقت ایک دفعہ درد ناک مصیبت واقعہ وفات اخویم سیّد خصیلت علی شاہ صاحب مرحوم کی خبر سن کر وہ صدمہ دل پر ہے جو تحریر اور تقریر سے باہر ہے طبیعت اس بقیہ حاشیہ ننگے سر نماز پڑھنا ایک روز مسجد مبارک کی چھت پر ہم گرمیوں کے دنوں میں مغرب کی نماز پڑھ رہے تھے خواجہ کمال الدین صاحب نے ننگے سر نماز پڑھی۔میں نے بھی ان کو دیکھ کر ننگے سر نماز پڑھ لی سلام پھیرنے کے بعد مجھے ننگے سر دیکھ کر حضرت مسیح موعود نے فرمایا۔” خلیفہ صاحب! کیا آپ بھی ؟ یعنی حضور نے میرے ننگے سر نماز پڑھنے پر اظہار تعجب وافسوس فرمایا۔اس پر میں بہت سخت شرمندہ ہوا اور آئندہ کیلئے تو بہ کر لی کہ بھی ننگے سر نماز نہیں پڑھوں گا۔حضور کی اقتدا و امامت صلوة ایک دفعہ جب گورداسپور میں حضرت مسیح موعود تشریف لے گئے تو میں نے ایک بار حضور کے حکم سے نماز پڑھائی اور حضور نے میری اقتدا میں نماز پڑھی۔اور ایک دفعہ میں نے بھی گورداسپور میں حضور کی اقتدا میں نماز پڑھی تھی حضور خودشاذ و نادر ہی جماعت کرایا کرتے تھے۔مولوی محمد حسین بٹالوی کا ایک واقعہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی احمدیت سے پہلے کے میرے دوست تھے ایک دفعہ وہ چینیاں والی مسجد لاہور میں نماز پڑھا رہے تھے کہ میں مسجد میں داخل ہوا اور اپنی علیحدہ نماز ادا کی۔مولوی صاحب نماز سے فارغ ہوکر مجھے نماز پڑھتے دیکھ کر سمجھے کہ شاید میں نے ان کے پیچھے نماز پڑھی ہے اور بہت خوش ہوئے۔میں نے کہا ”مولوی صاحب آپ سمجھتے ہیں کہ جو بھی مغرب کی طرف منہ کر کے نماز پڑھے وہ آپ ہی کے پیچھے نماز پڑھتا ہے۔غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھنا تو الگ رہا مجھے تو یہ بھی گوارا نہیں کہ کوئی غیر احمدی میرے پیچھے نماز پڑھے۔مولوی صاحب یہ سن کر بڑے متعجب ہوئے۔اور کہنے لگے کہ دوسرے احمدیوں کا تو یہ عقیدہ نہیں اور وہ تو اپنے پیچھے کسی غیر احمدی کو نماز پڑھنے سے نہیں روکتے“۔میں نے کہا مولوی صاحب خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔مَا كَانَ لِلَّبِي وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُ وا لِلْمُشْرِكِيْنَ وَلَوْ كَانُوا أُولِي قُربى (التوبه: ۱۱۳) کہ نبی اور مومنوں کو چاہیے کہ وہ مشرکوں کے لئے مغفرت نہ طلب کریں اگر چہ وہ ان کے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔کیا آپ کے عقائد مشر کا نہ نہیں اور یوں بھی بحیثیت امام اپنے غیر احمدی مقتدی کے لئے کیا دعا کروں گا کہ یا اللہ مجھے بخش اور اس کو بھی بخش جو تیرے نبی کا