حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 209 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 209

حیات احمد ۲۰۹ جلد پنجم حصہ اول میں براہین احمدیہ میں فرمایا۔يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَ فِيْكَ وَرَا فِعُكَ إِلَيَّ وَ مُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ۔ایسا ہی وہ الہام ہے جوفر مایا ہے کہ ” میں تجھے برکت دوں گا۔یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔یہ وہ ستر ہے جو مہدی اور عیسی کے نام کی نسبت مجھ پر الہام الہی سے کھلا اور وہ پیر کا دن اور تیرھویں صفر ۱۳۱۶ھ تھا اور جولائی ۱۸۹۸ء کی چوتھی تاریخ تھی جبکہ یہ الہام ہوا۔“ ایام الصلح صفحہ ۱۵۱۔روحانی خزائن جلدم اصفحه ۳۹۸) ” يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدْوَانَا “ " یعنی اے مسیح جو خلقت کی بھلائی کے لئے بھیجا گیا، ہماری طاعون کے دفع کے لئے مدد کر “ ایام الصلح صفحہ ۱۵۶۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۰۳) ”خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دے دی ہے کہ بہت سے اس جماعت میں سے ہیں جو ابھی اس جماعت سے باہر اور خدا تعالیٰ کے علم میں اس جماعت میں داخل ہیں۔بار بار ان لوگوں کی نسبت یہ الہام ہوا ہے۔يَخِرُّونَ سُجَّدًا۔رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِینَ یعنی سجدہ میں گریں گے کہ اے ہمارے خدا ہمیں بخش کیوں کہ ہم خطا پر تھے۔“ ایام الصلح صفحہ ۱۷۷۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۲۶) آئندہ موسم بظاہر وہی معلوم ہوتا ہے۔جو کچھ الہاما معلوم ہوا تھا۔وہ خبر بھی اندیشہ ناک ہے۔۔۔دن بہت سخت ہیں۔۔۔مجھے تو یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ دن دنیا کے لئے بڑی بڑی مصیبتوں اور موت اور دکھ کے دن ہیں۔۔۔مجھے اس بات کا خیال ہے کہ اس شور قیامت کے وقت جس کی مجھے الہام الہی سے خبر ملی ہے۔حتی الوسع اپنے عزیز دوست قادیان میں ہوں۔“ ( مکتوب بنام نواب محمد علی خان صاحب۔مورخہ ۲۱ جولائی ۱۸۹۸ء۔مکتوبات احمد جلد ۲ صفحه ۲۲۷ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) یہ دو حسب الہام الہی طیار ہوئی ہے۔“ (اشتہار دوائے طاعون مورخہ ۲۳ / جولائی ۱۸۹۸ء۔مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۲۲۵ طبع بار دوم ) آپ کو وہ الہام یاد ہوگا قادر ہے وہ بادشاہ ٹوٹا کام بناوے۔“ مکتوب بنام سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی ۲۶ جولائی ۱۸۹۸ء مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ ۳۷۸ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) یعنی تریاق الہی (مرتب)