حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 178 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 178

حیات احمد ۱۷۸ جلد پنجم حصہ اوّل مقدمہ کا فیصلہ اور عظیم الشان پیشگوئی کا پورا ہونا مقدمہ کے فیصلہ کے لئے صاحب ڈپٹی کمشنر مسٹر ڈوئی نے ۲۴ فروری ۱۸۹۹ء مقرر کی اور اس کے لئے مقام گورداسپور تجویز ہوا۔قارئین کرام ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کا اشتہار اسی کتاب میں پڑھ آئے ہیں جس میں خدا تعالیٰ کے فیصلہ کے متعلق تفصیل سے وہ الہام درج ہے جو مخالفین کے انجام کے متعلق ہے ۲۰ / جنوری ۱۸۹۹ء کو آپ نے اپنا ڈیفنس پیش کیا اور اسی تاریخ کو مولوی محمد حسین کے خلاف انکار مہدی کے مخفی رسالہ کے سلسلہ میں علماء نے فتوی کفر کی تصدیق کر دی۔یہ ایک رنگ پیشگوئی کے پورے ہونے کا تھا اسی سلسلہ میں ۲۱ فروری ۱۸۹۹ء کو آپ نے ایک اشتہار شائع کیا جس میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ مہدی کے متعلق مولوی محمد حسین صاحب اپنا عقیدہ عربی اور فارسی میں لکھ کر مکہ مدینہ اور بلا داسلامیہ میں شائع کرے اور میں بھی ایسا ہی کروں گا اس مقابلہ سے منافقانہ رنگ میں کام کرنے والے کی حقیقت کھل جاوے گی اس اعلان کے بعد آپ نے فوراً ہی حقیقت المہدی کے نام سے ایک رسالہ میں لکھا۔اور خود ہی اس کا بین السطور فارسی ترجمہ کیا۔حقیقۃ المہدی کی اشاعت اسی تاریخ کو آپ کو ایک اور الہام ہوا جو مقدمہ میں آپ کی کامیابی اور دشمن کی ذلت اور رُسوائی پر دلالت کرتا تھا آپ نے یہ الہامات اور ایک کشف اسی حقیقۃ المہدی میں شائع کر دیئے اور ۲۴ فروری ۱۸۹۸ء کو مقدمہ کے آخری فیصلہ سے پہلے اسے بکثرت تقسیم کر دیا۔اور جب مسٹر ڈوئی نے فیصلہ سنایا اور مقدمہ خارج کر دیا تو فریق مخالف کی حالت یہ تھی۔صد بار پشت دست بدنداں گزیده گیر عدالت ہی میں مسٹر براؤن آپ کے وکیل نے بآواز بلند کہا کہ بے شک پیشگوئی پوری ہوگئی