حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 146 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 146

حیات احمد ۱۴۶ جلد پنجم حصہ اول کالا کیا جاوے اور گدھے پر پھرایا جاوے وغیرہ۔میں جانتا ہوں کہ اس اشتہار کی نسبت کوئی ذکر اشاعة السنہ میں نہیں ہوا میرے پاس اس اشتہار کی نقل ڈاک میں آئی تھی اور دستی بھی ملی۔جب پہلے ڈاک میں میرے پاس نقل پہنچی میں نے کوئی جواب سیدابوالحسن نیتی کونہیں لکھا۔اس اشتہار کی نسبت میں نے اخیر مرتبہ ۲۴ اکتوبر کو شملہ میں اس کو دیکھا تھا اس وقت تک اس نے مجھ سے کوئی ذکر اس اشتہار کی نسبت نہیں کیا کہ میں کوئی ایسا اشتہار چھاپوں گا۔۱۸۹۷ء سے ایک چھری اپنی حفاظت کے واسطے اپنے پاس رکھتا ہوں مجھ کو یہ خوف ہے کہ مرزا غلام احمد اشتعال دے گا میری نسبت اسی طرح سے جس طرح کہ دیگر لوگوں کی نسبت اس نے پیشگوئیاں کیں۔میں نے اس خوف سے ایک بندوق اور ایک پستول کے لئے لائسنس کی درخواست ۵/ دسمبر ۱۸۹۸ء کو دی تھی جو شامل مسل ہے اور میں نے وه درخواست دیکھ لی ہے عبداللہ آتھم اور پنڈت لیکھرام کی نسبت جو کچھ واقعہ ہوا اس کی وجہ سے مجھ کو خوف ہے اور بہ نسبت اشتہار (A) مورخہ ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے بھی مجھ کو خوف ہے۔دستخط ابوسعید محمد حسین۔دستخط حاکم۔بیان ہمارے مواجہ میں تحریر ہو کر سنایا گیا۔سن کر راست تسلیم کیا۔دستخط حاکم نقل بیان مرزا غلام احمد ساکن قادیان عبدالکریم سیالکوٹی میرا ایک مرید ہے۔اس نے ایک جنگ مقدس چھاپا اس میں چند فقرات جو مجھ کو پڑھ کر سنائے گئے وہ اس میری پیشگوئی کی نقل ہے جوعبداللہ آتھم کی نسبت تھی اس کا سبب یہ تھا کہ عبداللہ تم نے مجھ سے یہ تحریری درخواست کی تھی اور ان کی رضا مندی اور تحریری درخواست پر میں نے یہ پیشگوئی کی تھی کیوں کہ انہوں نے اصرار کیا تھا کہ عبداللہ آتھم کی درخواست جو میرے نام تھی وہ بمقد مہ ڈاکٹر کلارک شامل ہے دیکھی جاوے جو پیشگوئی مجھ کو سنائی گئی وہ پنڈت لیکھرام کی نسبت تھی اور میں نے پنڈت لیکھرام کی رضا مندی سے اور اس کی تحریری درخواست پر کی تھی اس خاص پیشگوئی کی خاطر وہ پشاور سے آکر قادیان میں دو ماہ رہا اور بہت بد زبانی کرتا رہا اور تمام پیغمبروں کو گالیاں دیتا رہا اور پنڈت لیکھرام پانچ برس کے بعد سنا ہے کہ مارا گیا جب میرے گھر کی