حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 145 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 145

حیات احمد ۱۴۵ جلد پنجم حصہ اول نقل بیان مولوی محمد حسین ساکن بٹالہ : بمقدمہ فوجداری اجلاسی مسٹر جی۔ایم ڈوئی صاحب مجسٹریٹ ضلع گورداسپور بیان مولوی محمد حسین ابوسعید ساکن بٹالہ ایک فتویٰ تکفیر نسبت مرزا غلام احمد ۱۸۸۹ء میں میرے اخبار میں چھپا کہ مرزا غلام احمد کا فر ہے۔اس فتویٰ کے لکھنے والے مولوی نذیرحسین تھے اور اس فتوے پر اور مولویوں کی مہریں ہیں۔میری مہر نہیں ہے۔میں سائل تھا۔جواب انہوں نے دیا تب سے ہمارا ند ہی جھگڑا اس کے ساتھ ہوتا رہا۔میں محمد بخش جعفر زٹلی ساکن لا ہور کو جانتا ہوں اس کے ساتھ میری کوئی خاص دوستی نہیں۔لیکن خط و کتابت دنیوی کام میں کبھی کبھی میری اس کی ہوتی ہے میں لا ہور میں جاتا رہتا ہوں کبھی کسی دوست کے گھر کبھی کسی دوست کے گھر رہتا ہوں اس کے گھر میں میں کبھی نہیں رہا۔میرا Paper اشاعۃ السنہ وہاں چھپتا ہے۔فقرے جو اب مجھ کو پڑھ کر سنائے گئے یہ میرے اخبار کا خلاصہ ہے جو نمبر ۵۔جلد ۱۸۔اشاعۃ السنہ(B) میں ہے اور جو اشتہار محمد بخش نے لاہور میں جاری کیا ہے اس کے متعلق ہے اصلی اشتہار میرے خبر کے کاغذ میں نہیں چھاپا نہ مجھ سے کوئی مشورہ لیا گیا اور نہ مجھ سے پوچھا گیا۔پرچہ اشاعۃ السنه (G) نمبر ۳ جلد (۱۸) میں سے جو فقرات متعلق تیسری حرکت پڑھ کر سنائے گئے ہیں وہ میری خبر کے کاغذ میں درج ہیں۔پر چہ اشاعۃ السنہ نمبر ۵ جلد ۱۸ میں سے فقرات مجھ کو پڑھ کر سنائے گئے یہ بھی میری اخبار میں سے ہیں پرچہ (ج) اشاعۃ السنہ نمبر جلد ۶ ا میں سے چند سطور مجھ کو سنائے گئے یہ میں نے اپنے اخبار میں چھپوائیں پر چہ نمبر ے جلد ۱۸ اشاعۃ السنہ میں سے جو خبریں مجھ کو سنائی گئیں یہ میرے خبر کے کاغذ میں سے چھپی ہیں میری خبر کے کاغذ میں وہ دجال اور کا فر بہت لکھا گیا ہے جیسے وہ مجھ کو کہتا ہے میں نے ابوالحسن تبتی کو دیکھا ہے کبھی شملہ میں رہتا ہے۔کبھی لاہور، کبھی دتی، اخیر مرتبہ میں شملہ میں اکتوبر میں گیا تھا یا قریب اس کے اور چودہ دن وہاں رہا اس وقت میں نے اس مولوی کو دیکھا تھا۔اشتہار مورخہ ۳۱ را کتوبر ۱۸۹۸ء کی نسبت میرا کوئی مشورہ اس کے ساتھ نہیں ہوا کہ جس میں لکھا ہے کہ مونہہ