حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 127 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 127

حیات احمد ۱۲۷ جلد پنجم حصہ اول یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آخر وقت پر ہو یہ اللہ تعالیٰ کی مشیت اور قدرت کا کرشمہ ہوتا ہے بہر حال اس اعلان کی اشاعت پر بھی کچھ زیادہ دن نہیں گزرے تھے کہ فریق ثانی کے ذلت کے سامان نمودار ہو گئے اس کی کیفیت دلچسپ بھی ہے اور عبرت بخش بھی۔مولوی محمد حسین کا مخفی رسالہ انگریزی مولوی محمد حسین صاحب نے انہی ایام میں انگریزی میں اپنے ایک مضمون کا (جو اس کے مشتہرہ عقائد کے خلاف تھا) ترجمہ کر کے گورنمنٹ پنجاب کو پیش کیا تا کہ اس کے صلہ میں اس کو پنجاب میں کچھ اراضی مل جاوے۔وہ اراضی تو اسے مل گئی مگر اس کے لئے ہر قسم کی ذلت کا سامان پیدا کر گئی اس کی تفصیل کسی دوسرے مقام پر ہوگی مختصر یہ کہ اس کی ذلت اور رسوائی کے علاوہ اس کی خانہ ویرانی ہوئی اور اپنوں اور غیروں کی نظر میں وہ ہر پہلو سے خائب و خاسر ہو گیا۔یہ رسالہ اُس نے مخفی طور پر شائع کیا تھا مگر کسی نہ کسی طرح اس کا راز کھل گیا اور حضرت اقدس کے پاس بھی اس کی ایک کا پی پہنچ گئی اس پر آپ نے ۲۷ دسمبر ۱۸۹۸ء کو بذریعہ اشتہار اس حقیقت کا اظہار کر دیا اور یہ اشتہار خصوصیت سے گورنمنٹ وقت کی توجہ کے لئے لکھا تھا اس لئے کہ مولوی محمد حسین صاحب گورنمنٹ وقت کے پاس حضرت اقدس کے خلاف مخبریاں کرتا تھا اور اس سلسلہ کو خطر ناک ثابت کرنے کے لئے ہر قسم کے منصوبے کرتا تھا۔جیسا کہ الہام الہی میں پیشگوئی تھی اسی کے موافق اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے سامان ذلّت پیدا کر دیا۔وہ اعلان یہ ہے۔