حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 126 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 126

حیات احمد جلد پنجم حصہ اول مرے گا۔لیکن افسوس کہ بخیل لوگوں نے جن کو رنا یاد نہیں اس پیشگوئی کو بھی قبول نہ کیا۔اور خدا نے بہت سے نشان ظاہر کئے مگر یہ سب سے انکار کرتے ہیں۔اب یہ اشتہار ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء آخری فیصلہ ہے۔چاہیے کہ ہر ایک طالب صادق صبر سے انتظار کرے۔خدا جھوٹوں۔کذابوں۔دجالوں کی مدد نہیں کرتا۔قرآن شریف میں صاف لکھا ہے کہ خدائے تعالیٰ کا یہ عہد ہے کہ وہ مومنوں اور رسولوں کو غالب کرتا ہے اب یہ معاملہ آسمان پر ہے۔زمین پر چلانے سے کچھ نہیں ہوتا۔دونوں فریق اُس کے سامنے ہیں اور عنقریب ظاہر ہو گا کہ اس کی مدد اور نصرت کس طرف آتی ہے؟۔وَآخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنِ۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى مشتهـ خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان - ۳۰ / نومبر ۱۸۹۸ء تبلیغ رسالہ جلدے صفحہ ۶۰ تا ۶۶- مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۲۴۲ تا ۳ ۲۵ طبع بار دوم ) پیشگوئی کے پورا ہونے کے سامان اس اشتہار میں آپ نے جماعت کو صبر و سکون اور توجہ الی اللہ کی طرف توجہ دلائی در حقیقت یہی وہ چیز ہے جو خدا تعالیٰ کے مامورں کی جماعت کے لئے نصرت الہی کا ہمیشہ ذریعہ رہی ہے اگر چہ ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے اشتہار میں اس ربانی فیصلہ کی میعاد ایک سال مقرر کی تھی جو ۱۵ دسمبر ۱۸۹۸ء سے شروع ہوئی اور ۱۵ جنوری ۱۹۰۰ء کوختم ہوئی مگر جعفر زٹلی وغیرہ کے ذریعہ سب وشتم اور ایذا رسانی کا ناپاک سلسلہ شروع ہوا تو اللہ تعالیٰ کی غیرت نے اس عذاب کو قریب کر دیا۔یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اس قسم کے مقابلوں میں مسنون میعاد ایک سال ہی ہوتی ہے مگر اس کے ساتھ غیب کا رنگ لازمی ہوتا ہے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اسی وقت سے اس کا ظہور ہو جاوے اور