حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 117
حیات احمد ۱۱۷ جلد پنجم حصہ اول مفتری ہوں جیسا کہ محمد حسین بٹالوی نے اپنے رسالہ اشاعۃ السنہ میں بار بار مجھ کو کذاب اور دجال اور مفتری کے لفظ سے یاد کیا ہے اور جیسا کہ اُس نے اور محمد بخش جعفر زٹلی اور ابوالحسن تیتی نے اس اشتہار میں جوء ارنومبر ۱۸۹۸ء کو چھپا ہے میرے ذلیل کرنے میں کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا تو اے میرے مولیٰ ! اگر میں تیری نظروں میں ایسا ہی ذلیل ہوں تو مجھ پر تیرہ ۱۳ ماہ کے اندر یعنی پندرہ دسمبر ۱۸۹۸ء سے پندرہ جنوری ۱۹۰۰ ء تک ذلت کی ماروارد کر اور ان لوگوں کی عزت اور وجاہت ظاہر کر اور اس روز کے جھگڑے کو فیصلہ فرما۔لیکن اگر اے میرے آقا میرے مولیٰ میرے منعم میری اُن نعمتوں کو دینے والے ! جو تو جانتا ہے اور میں جانتا ہوں تیری جناب میں میری کچھ عزت ہے تو میں عاجزی سے دعا کرتا ہوں ان تیر یا مہینوں میں جو ۵ار دسمبر ۱۸۹۸ء سے ۱۵ جنوری ۱۹۰۰ ء تک شمار کئے جائیں گے شیخ محمد حسین اور جعفر زٹلی اور تبتی مذکور کو جنہوں نے میرے ذلیل کرنے کے لئے یہ اشتہار لکھا ہے ذلت کی مار سے دنیا میں رسوا کر۔غرض اگر یہ لوگ تیری نظر میں بچے اور متقی اور پر ہیز گار اور میں کذاب اور مفتری ہوں تو مجھے ان تیرہ مہینوں میں ذلت کی مار سے تباہ کر۔اور اگر تیری جناب میں مجھے وجاہت اور عزت ہے تو میرے لئے یہ نشان ظاہر فرما کر ان تینوں کو ذلیل اور رسوا اور ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِلَّةُ کا مصداق کر۔آمین ثم آمین یہ دعا تھی جو میں نے کی۔اس کے جواب میں یہ الہام ہوا کہ میں ظالم کو ذلیل اور رسوا کروں گا اور وہ اپنے ہاتھ کاٹے گایے چند عربی الہامات ہوئے جو ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔اِنَّ الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ سَيَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ۔ضَرْبُ اللَّهِ اَشَدُّ مِنْ ضَرْبِ النَّاسِ۔إِنَّمَا أَمْرُنَا إِذَا أَرَدْنَا شَيْئًا أَنْ نَّقُولَ لَهُ لے یہ تیرہ مہینے خدا تعالیٰ کے الہام سے معلوم ہوئے ہیں یعنی سال پر ایک ماہ اور زیادہ ہے۔منہ ے ہاتھ کاٹنے سے مراد یہ ہے کہ جن ہاتھوں سے ظالم نے جو حق پر نہیں ہے ناجائز تحریر کا کام لیا وہ ہاتھ اس کی حسرت کا موجب ہوں گے اور افسوس کرے گا کہ کیوں یہ ہاتھ ایسے کام پر چلے۔منه