حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 100 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 100

حیات احمد جلد پنجم حصہ اول معقول رہی ہے اور مرزا غلام احمد خود ملازم رہا ہے اور آسودہ حال رہا ہے تو ضرور گمان گزرتا ہے کہ مرزا غلام احمد ایک مالدار شخص ہے اور قابل ٹیکس ہے۔مرزا صاحب کے اپنے بیان کے مطابق حال ہی میں اُس نے اپنا باغ اپنی زوجہ کے پاس گروی رکھ کر اُس سے چار ہزار روپیہ کا زیور اور ایک ہزار رو پیه نقد وصول پایا ہے تو جس شخص کی عورت اس قدر روپیہ دے سکتی ہے اس کی نسبت ضرور گمان گزرتا ہے کہ وہ مالدار ہوگا۔کمترین نے جس قدر تحقیقات کی ہے وہ شامل مثل ہذا ہے اور یہ تعمیل حکم حضور رپورٹ ہذا ارسال خدمت حضور ہے۔المرقوم ۳۱ را گست ۱۸۹۸ء کمترین تاج الدین تحصیلدار بٹالہ مکرر آنکہ مختار وکیل مرزا غلام احمدکو حضور کی عدالت میں حاضر ہونے کے لئے ۳ دسمبر ۱۸۹۸ء کی تاریخ دی گئی ہے۔بتاریخ صدر دستخط حاکم نقل حکم در میانی بصیغہ معذرداری ٹیکس اجلاسی ٹی۔ڈیکسن صاحب ڈپٹی کمشنر بہا در گورداسپور و مثل عذرداری انکم ٹیکس مستمی مرزا غلام احمد ولد غلام مرتضی ذات مغل سکنه موضع قادیان تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور آج یہ کاغذات پیش ہو کر رپورٹ تحصیلدار صاحب سماعت ہوئی فی الحال یہ مثل زیر تجویز رہے۔شیخ علی احمد وکیل اور مختار عذردار حاضر ہیں۔ان کو اطلاع دیا گیا۔تحریر ۹۸-۳۹ دستخط حاکم 66 نقل ترجمه بحکم اخر بصیغه عذرداری ٹیکس اجلاسی مسٹر ٹی ڈیکسن صاحب بہادر ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپور (ترجمہ حکم یہ ٹیکس جدید تشخیص کی گئی ہے اور مرزا غلام احمد کا دعوی ہے کہ تمام اس کی