حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 101 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 101

حیات احمد 1+1 جلد پنجم حصہ اول آمدنی اس کے ذاتی کاروبار پر خرچ نہیں ہوتی بلکہ اس فرقہ کے اخراجات پر صرف ہوتی ہے کہ جو اس نے قائم کیا ہے وہ تسلیم کرتا ہے کہ اس کے پاس اور جائداد بھی ہے لیکن اس نے تحصیلدار کے سامنے بیان کیا کہ وہ آمدنی بھی کہ جو از قسم آمدنی اراضی و زراعت کی ہے اور زیر دفعہ ۵ (ب) مستنئی ہے مذہبی اخرجات میں جاتی ہے ہم اس نیک نیتی پر شبہ کرنے کے لئے کوئی وجہ معلوم نہیں کرتے اور ہم اس کی آمدنی کو جواز چندہ ہا ہے وہ 5200/0 روپیہ بیان کرتا ہے معاف کرتے ہیں۔کیونکہ زیر دفعہ (5) (E) محض مذہبی اغراض کے لئے وہ صرف کی جاتی ہے۔الہذا حکم ہوا کہ بعد تحمیل ضابطہ کا غذات ہذا داخل دفتر کئے جاویں تحریر ۹۸۔۹۔۷ امقام ڈلہوزی مقدمہ ٹیکس سے متعلق قبل از فیصلہ بشارت دستخط حاکم مقدمہ ٹیکس کے متعلق ایک ضروری امر قابل ذکر ہے اور وہ الہی بشارت ہے جو مقدمہ کے فیصلہ سے عرصہ پہلے اللہ تعالیٰ نے ایک کشف کے ذریعہ دی۔چنانچہ خود حضرت اقدس کے الفاظ میں حسب ذیل ہے۔" جب بعض مخالفین کی مخبری سے میرے پر ٹیکس لگانے کے لئے سرکار کی طرف سے مقدمہ ہوا اور میری طرف سے عذرداری کی گئی تو میں ایک دن چھوٹی مسجد میں چند احباب کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور آمد خرچ کا حساب کر رہے تھے کہ مجھ پر ایک کشفی حالت طاری ہوئی اور اس میں دکھایا گیا کہ ہند و تحصیلدار بٹالہ جس کے پاس مقدمہ تھا بدل گیا ہے اور اس کے عوض ایک اور شخص کرسی پر بیٹھا ہے جو مسلمان ہے اور اس کشف کے ساتھ بعض امور ایسے ظاہر ہوئے جو فتح کی بشارت دیتے تھے تب میں نے اسی وقت یہ کشف حاضرین کو سنا دیا جس میں ایک خواجہ جمال الدین صاحب بی۔اے انسپکٹر