حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 87
حیات احمد ۸۷ جلد چهارم وقت کی حالت اور مخالف قوموں کے حملہ کے خطرات سے آگاہ کیا مگر یہ اعلان حسب معمول بہرے کانوں پر پڑا اور صدا بہ صحرا ہو کر رہ گیا، اور ہونا بھی چاہیے تھا کہ اللہ تعالیٰ کی ان تائیدات غیبی کا جو وہ اپنے مامورین کے لئے ظاہر کرتا ہے ایسے ہی موقعہ پر ہوتا ہے۔تاکہ حق کی کامیابی مشتبہ نہ ہو آپ نے نہایت دردمند دل کے ساتھ اس قوم امراء کو مخاطب کیا۔فرمایا اس کو غور سے پڑھو کہ اس میں آپ لوگوں کے لئے خوشخبری ہے بخدمت امراء در یکسان و منعمان ذی مقدرت و والیان ارباب حکومت و منزلت بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ اے بزرگانِ اسلام! خدا تعالیٰ آپ لوگوں میں تمام فرقوں سے بڑھ کر نیک ارادے پیدا کرے اور اس نازک وقت میں آپ لوگوں کو اپنے پیارے دین کا سچا خادم بناوے۔میں اس وقت محض للہ اس ضروری امر سے اطلاع دیتا ہوں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اس چودہویں صدی کے سر پر اپنی طرف سے مامور کر کے دین متین اسلام کی تجدید اور تائید کے لئے بھیجا ہے تاکہ میں اس پر آشوب زمانہ میں قرآنِ مجید کی خوبیاں اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتیں ظاہر کروں۔اور اُن تمام دشمنوں کو جو اسلام پر حملہ کر رہے ہیں اُن نوروں اور برکات اور خوارق اور علوم لدنیہ کی مدد سے جواب دوں جو مجھ کو عطا کئے گئے ہیں۔سو یہ کام برابر دس برس سے ہورہا ہے۔لیکن چونکہ وہ تمام ضرورتیں جو ہم کو اشاعت اسلام کے لئے درپیش ہیں بہت سی مالی امدادات کے محتاج ہیں۔اس لئے میں نے یہ ضروری سمجھا کہ بطور تبلیغ آپ صاحبوں کو اطلاع دوں۔سوسنو ! اے عالی جاہ بزرگو! ہمارے لئے اللہ جَلَّ شَـانـه