حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 86 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 86

حیات احمد ۸۶ جلد چهارم کھل چکی تھی۔چنانچہ میں نے حضرت کے سوانح حیات میں قیام سیالکوٹ کے واقعات میں مکرم مولوی میرحسن غفرلہ کا بیان شائع کیا تھا کہ ”جب سرسید کی تفسیر کے تین رکوع آئے تھے تو میرے بیان کرنے پر آپ نے ان مقامات کو جن میں دعا اور نزول وحی کی بحث تھی سن کر نا پسند فرمایا۔اس کے بعد آئینہ کمالات اسلام میں ایک مبسوط مضمون آپ نے لکھا اور معاً برکات الدعا لکھی۔اور اس طرح پر اُن پر اتمام حجت کی۔یہ نشانات تائیدی لیکھرام کی پیش گوئی کے سلسلہ میں ظاہر ہوا۔جس کا اوپر ذکر کر آیا ہوں اور بھی تائیدی نشانات ظاہر ہوئے جن کا ذکر میں ۱۸۹۷ء کے واقعات میں انشاء اللہ کروں گا۔اب میں پھر ۱۸۹۳ء کے واقعات کے سلسلہ کو قائم کرتا ہوں۔جیسا کہ پہلے لکھ چکا ہوں۔ان واقعات کے بیان میں حتی الوسع ترتیب کا خیال رہے گا۔مگرلز وم نہیں ہوگا۔صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب پیشگوئی کے موافق پیدا ہوئے آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ ۲۶۶ (ایڈیشن اوّل پر ) آپ نے بعض الہامات جو آئندہ پیش گوئیوں پر مشتمل ہیں شائع کئے اور ان الہامات میں ایک بیٹے کی پیدائش کا اعلان فرمایا۔اور یہ دسمبر ۱۸۹۳ء کے الہامات کی ذیل میں ہوا۔اور ۲۰ اپریل ۱۸۹۳ء کی یہ پیشگوئی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب سَلَّمَهُ اللهُ الْاَحَد کی پیدائش سے پوری ہوئی۔صاحبزادہ صاحب کے متعلق بعض اور الہامات بھی ہوئے ہیں جو بطور نشان اپنے وقت پر پورے ہوئے منجملہ ان کے ایک الہام ان کی آنکھوں کے متعلق ہوا تھا۔جب کہ ان کی آنکھیں خراب تھیں بَرَّقَ طِفْلِی بَشِير اس پیش گوئی کا ذکر شروع میں کر آیا ہوں۔ڈی مقدرت امراء کو تائید اسلام کے لئے دعوت اسی اپریل کے مہینے میں آپ نے اتمام حجت کے لیے امرائے ذی مقدرت کو نصرت اسلام کے لیے اپنے اموال سے شریک ہونے کی دعوت دی اور اس طرح پر انہیں اسلام کی اس