حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 584 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 584

حیات احمد ۵۸۴ جلد چهارم یہ نور دل کو بخشے دل میں کرے سرایت یہ روز ہے مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي قرآں کو یاد رکھنا پاک اعتقاد رکھنا فکر معاد رکھنا پاس اپنے زاد رکھنا ہے پیارے صدق و سداد رکھنا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي اکسیر آم تهدید الحکام کا نشان اس مقدمہ سے پیشتر جو الہامات ہوئے تھے ان میں ایک یہ بھی تھا کہ یہ صرف تہدید الحکام ایک قسم کی گویا وارنگ منجانب حکام ہے چنانچہ مجسٹریٹ نے مقدمہ کی روئداد کی بنا پر ٹھیک اسی طرح پر جیسے اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت اطلاع دی تھی آپ کو بُری ٹھہرایا اس کے ساتھ ہی اس نے حضرت اقدس سے ایک ایسے نوٹس پر بھی دستخط لئے کہ آئندہ زیادہ میانہ روی تحریرات میں اختیار کی جاوے حضرت اقدس کے لئے یہ بات نئی نہ تھی آپ نے ہمیشہ اپنی تحریروں میں دفاع کا پہلو اختیار کیا اقدام نہیں کیا لیکن اس نوٹس کے ذریعہ خدا کی بات پوری ہوئی اس پر آپ نے ۲۰ / دسمبر ۱۸۹۷ء کو ایک اعلان واجب الاظہار جماعت کے لئے شائع کیا جو کتاب البریہ میں بھی شریک ہے اس اعلان کی اس لئے بھی ضرورت تھی کہ ڈاکٹر کلارک نے اپنے بیانات میں آپ کے وجود کو اشارتا اور صراحتا حکومت کے لئے خطرناک قرار دیا تھا۔آپ نے اس کی تردید تفصیل سے کی اور اپنے خاندان کی مشہور اور مسلّمہ خدمات کا اظہار فرمایا اور نہ صرف اس حصہ کا بلکہ ڈاکٹر کلارک کے بیان کی بھی تردید فرمائی اور اپنی جماعت کو بھی آپ نے ہدایت فرمائی کہ وہ اپنے مباحثات میں اس طرز پر کار بندر ہیں اور ہر ایک سخت اور فتنہ انگیز لفظ سے پر ہیز کریں۔“