حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 48 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 48

حیات احمد ۴۸ جلد چهارم میر صاحب لوگ اپنی خوشی کے لئے سونے چاندی کے کنگن پہن لیتے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ مجھے لوہے کی ہتکڑی پہنا کر خوش ہو تو میرے لئے اس سے بڑھ کر تو خوشی نہیں ہو سکتی۔لیکن میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ میری ذلت پسند نہیں کرتا۔“ میر صاحب پر تو اس یقین اور توکل کے پیکر کے الفاظ نے جواثر کیا وہ ظاہر ہے۔حضرت اقدس اس وقت ایک کاپی ملاحظہ کر رہے تھے اور حضرت صاحبزادہ منظور محمد صاحب رضی اللہ عنہ بھی آپ کے پاس تھے۔انہوں نے فرمایا کہ حضرت پر اس خبر کا کوئی اثر نہیں بقیہ حاشیہ۔خمیر سے ہیں جو حضرت عیسی کے دشمن تھے۔اب ہم ایک بڑی حکمت اس خانہ تلاشی کی لکھتے ہیں۔جس کے تصور سے ہمیں اس قدر خوشی ہے کہ ہم اندازہ نہیں کر سکتے۔جس دن خانہ تلاشی ہونے والی تھی۔یعنی ۱۸ اپریل روز پنجشنبه اس دن افسران پولیس کے آنے سے چند منٹ پہلے میں اپنے رسالہ سراج منیر کی ایک کاپی پڑھ رہا تھا اور اس میں براہین احمدیہ کے حوالہ سے یہ مضمون تھا کہ خدا تعالیٰ نے جو اپنے کلام میں میرا نام عیسی رکھا ہے تو ایک وجہ مشابہت و ابتلا ہے جو حضرت عیسی کو پیش آیا تھا یعنی یہود کی قوم نے اپنی کوششوں سے اور نیز گورنمنٹ رومیہ کو دھوکہ دینے سے چاہا کہ حضرت عیسی کو صلیب دی جائے۔اس عبارت کے پڑھنے کے وقت مجھے یہ خیال آیا کہ حضرت مسیح کے دشمنوں نے دو پہلو اختیار کئے تھے۔ایک یہ کہ اپنی طرف سے ایذا رسانی کی کوششیں کیں اور دوسرے یہ کہ گورنمنٹ کے ذریعہ سے بھی تکلیف دی۔مگر میرے معاملہ میں تو اب تک صرف ایک پہلو ہے۔یعنی صرف آریوں کی کوششیں اور اخباروں اور خطوط کے ذریعہ سے ان کی بدگوئی۔اس وقت معاً میرے دل نے خواہش کی کہ کیا اچھا ہوتا کہ گورنمنٹ کی دست اندازی کا پہلو بھی اس کے ساتھ شامل ہو جاتا۔تا وہ پیش گوئی جو لیکھرام کی نسبت اس کی موت سے سترہ برس پہلے لکھی گئی ہے اپنے دونوں پہلوؤں کے ساتھ پوری ہو جاتی۔سوا بھی میں اس سوچ میں تھا کہ مجھے اطلاع ملی کہ صاحب سپرنٹنڈنٹ بہادر پولیس مسجد میں ہیں۔تب میں بڑی خوشی سے گیا اور صاحب بہادر نے مجھ سے کہا کہ ” مجھے حکم آ گیا ہے کہ قتل کے مقدمہ میں آپ کے گھر کی تلاشی کروں۔“ تلاشی کا نام سن کر مجھے اس قدر خوشی ہوئی جیسے اس ملزم کو ہوسکتی ہے جس کو کہا جائے کہ تیرے گھر کی تلاشی نہیں ہوگی۔تب میں نے کہا کہ آپ اطمینان کے ساتھ تلاشی کریں۔اور میں مدد دینے میں آپ کے