حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 45
حیات احمد ۴۵ جلد چهارم کچھ بھی اثر نہ تھا۔قریباً ہر روز ایک آدھ اشتہار شائع ہورہا تھا۔۶ / مارچ ۱۸۹۷ء لیکھر ام صاحب کے قتل کے دن عیسائیوں پر اتمام حجت کا اشتہار شائع ہو چکا تھا۔پھر 19 مارچ کو پنڈت لیکھرام صاحب کے قتل کے بعد پہلا اشتہار شائع ہوا ۱۰ / مارچ کو۔شیخ نجفی کے متعلق ۱۲؍ مارچ کو۔سرسید احمد خاں کے متعلق ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء کو۔الغرض ایک لمبا سلسلہ شروع ہو گیا۔حضرت اقدس کی متلاشی آریہ سماج کے دونوں فریق متحد ہو کر مولوی محمد حسین صاحب کی شرکت میں تو آپ کے خلاف مقدمہ قائم کرانے کے فکر میں لگے ہوئے تھے اور ان کی کوششیں جاری تھیں۔حکومت نے بھی تکمیل اغراض انصاف کے لئے آپ کے گھر کی تلاشی لینا ضروری سمجھا۔چنانچہ ۱٫۸ پریل ۱۸۹۷ء کو آپ کے گھر کی تلاشی ہوئی اس تلاشی کے متعلق آپ نے اارا پریل ۱۸۹۷ء کو ایک مفصل اشتہار شائع کیا جو حاشیہ میں درج ہے۔تلاشی کے متعلق بعض حالات ایک ماہ سے زیادہ عرصہ تک اس تلاشی کے معاملہ کا ملتوی رہنا صاف ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کے محکمہ پولیس اور خفیہ کی تحقیقات سے کوئی الزام حضرت یا آپ کی جماعت کے خلاف لیکھرام کے قتل کے متعلق حاشیہ۔۱۸ اپریل ۱۸۹۷ء کو ہمارے گھر کی تلاشی ہو کر صفحہ ۵۵۶، ۵۵۷ براہین احمدیہ کی پیشگوئی پوری ہوئی۔ہمیں اس وقت قابل رحم قوم آریہ پر کچھ شکوہ نہیں کہ وہ ایسی ایسی تلاشیوں کے کیوں محرک ہوئے اور کیوں اپنے شریف ہمسائیوں کو جو اہلِ اسلام ہیں ایسی بے اصل کارروائیوں سے تکلیف دی۔کیونکہ درحقیقت لیکھرام کی نوٹ۔اس تلاشی سے یہ بھی ایک فائدہ ہوا کہ جو ہمارے مخالف مولویوں کو گمان تھا کہ ان کے گھر میں عربی لکھنے کے لئے ایک کمیٹی بیٹھی ہوئی ہے اور نیز آلات رصد و نجوم ان کے گھر میں مخفی رکھے ہیں۔جس کے ذریعہ سے غیب کی خبریں دیتے ہیں ان سب بہتانوں کا بے اصل ہونا بھی ثابت ہو گیا۔منہ