حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 521
حیات احمد ۵۲۱ جلد چهارم پابندی اختیار کرتے۔خدا تعالیٰ سے ڈرتے اور بے قیدوں اور بدروشوں کی طرح زندگی بسر نہ کرتے کیونکہ اسلام کی تمام ترقی تقویٰ سے شروع ہوئی ہے اور پھر جب اسلام ترقی کرے گا تقویٰ سے کرے گا۔“ تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۱۲۵، ۱۲۶۔مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ۱۱۰ ۱۱۱ طبع بار دوم ) جلسہ احباب کی مختصر روئداد اس تقریب پر ۲۲۵ احمدی مختلف مقامات سے جمع ہوئے۔اور ہدایات جنرل کمیٹی اہل اسلام کے موافق ۲۰ جون ۱۸۹۷ء کو مبارک باد کا تار و یسرائے ہند کو دیا گیا اور برابر ۲۲ جون تک غربا اور مساکین کو کھانا کھلایا گیا۔۲۱ جون ۱۸۹۷ء کو خصوصیت سے ایک عام دعوت طعام دی گئی جس میں مکلف کھانے تیار کر کے سارے قصبہ کے غربا اور فقرا کو کھانا کھلایا گیا اور ۲۰ جون ۱۸۹۷ء کو مختلف زبانوں میں ملکہ معظمہ کے لئے دعا کی گئی اور عربی۔انگریزی۔فارسی۔اردو۔پشتو۔پنجابی میں تقریریں ہوئیں اور کتاب تحفہ قیصریہ تقسیم ہوئی۔ملکہ معظمہ کے علاوہ وائسرائے ہند اور لفٹنٹ گورنر پنجاب کو بھی بھیجی گئیں۔اس موقعہ پر حضرت حکیم الامت مولوی نورالدین خلیفہ المسیح اول حضرت مولوی عبدالکریم اور حضرت مولوی برہان الدین جہلمی اور حضرت مولوی جمال الدین سید والہ نے حضرت کے ارشاد کے موافق تقاریر فرمائیں اور پھر اجتماعی دعا کی گئی اور دعا سے پہلے آپ نے مختصر تقریر فرمائی اور اس کے آخر میں دعا کے لئے تحریک فرمائی ”اے دوستو! کیا تم خدا کی قدرت پر تعجب کرتے ہو اور کیا تم اس بات کو بعید سمجھتے ہو کہ ہماری ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کے دین اور دنیا دونوں پر خدا کا فضل ہو جائے۔اے عزیزو! اُس ذات قادر مطلق کی عظمتوں پر کامل ایمان لاؤ جس نے وسیع آسمانوں کو بنایا اور زمین کو ہمارے لئے بچھایا اور وہ چمکتے ہوئے چراغ ہمارے آگے رکھ دیئے جو آفتاب اور ماہتاب ہے۔سونچے دل سے حضرت احدیت میں اپنی محسنہ ملکہ قیصرہ