حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 504 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 504

حیات احمد ۵۰۴ جلد چهارم ہے ایک مضمون سرمور گزٹ میں منشی سراج لدین صاحب والد محترم مولوی ظفر علی خاں کا تھا۔جو ان دنوں ریاست کشمیر میں ڈاکخانہ جات کے افسر تھے وہ مضمون بعض عقائد پر نہایت مؤدبانہ بحث تھی۔حضرت اقدس کے خلاف کوئی حملہ یا بے ادبی نہ تھی اس کا جواب حضرت میر حامد شاہ صاحب نے الجواب کے نام سے رسالہ کی صورت میں شائع کیا۔اس وقت سیالکوٹ ہی کی جماعت سلطان القلم کے جان باز سپاہیوں میں قلم لے کر پیش پیش تھی۔جَزَاهَا اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ بقیہ حاشیہ۔معدن مالیخولیا و ہذیانات باطله است میگزارد و عجب است که شاعر معجز بیان در حق ایں ضعیف الاعتقاد و البنیان چندیاں سال قبل ازیں گویا بطور پیشگوئی تدوین این شعر در دیوان اشعار آبدار خود کرده است۔سال اوّل مطرب آمد سال دوم خواجه شد بخت گر یاری کند امثال سید می شود خلاصه از مین سخن با درگزرید و او را بر شیطنش پسرید و ما را از پریشان نویسی معاف دارید عزیز ! اسلام ما را بجناب شریعت مدار مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب و جناب داروغه عبد الغفور خاں صاحب برسانید و سانٹمٹر پائی خود را گرفته بصوب ما روانه کنید تا که از دار الخلافہ اسلامبول کفش مسجدے مطابق آن بطلبم و در هر خصوص برذات عالی شما تقدیم مراسم احترام کاری کرده مسارعت بر است بنائی طبع عالی می نمایم۔والسلام الراقم حسین کامی تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحہ ۱۱۷ ، ۱۱۸۔مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۰۶،۱۰۵ اطبع بار دوم ) بقیہ ترجمہ۔کہ جس میں خیالات فاسدہ ہیں اور وہ مالیخولیا کی کان ہے اس میں ہذیان باطلہ ہیں اور کچھ تعجب نہیں کہ اس ضعیف الاعتقاد کے بارے میں شاعر معجز بیان کہا جائے۔اس سے چند سال پہلے پیشگوئی کے طور پر اشعار کے دیوان میں اس نے کچھ اشعار اپنے تدوین کیے ہیں۔سال اوّل میں وہ مطرب بن گیا اور دوسرے میں خواجہ اور قسمت نے یاوری کی تو امسال وہ سید ہوگا۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ ان باتوں کو معاف کرو اور اُسے شیطان کا بیٹا سمجھو اور ہمیں اس پریشان نویسی سے معاف کرو، عزیز ! ہمارا سلام شریعت مدار مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب اور داروغہ عبد الغفور خان صاحب کو پہنچاؤں اور اپنے پاؤں کا ماپ لے کر میری طرف روانہ کرو تا کہ میں دارالخلافہ استنبول کی مسجد کا ایک جوتا اس کے مطابق منگواؤں تا کہ آپ کی ذات عالی کو احترام کے طور پر پیش کروں اور طبع عالی کے لئے میں جلدی پیش کرسکوں۔والسلام الراقم حسین کامی مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۱۰۷ ۱۰۸ طبع بار دوم )