حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 458
حیات احمد ۴۵۸ جلد چهارم ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی توحید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔اُس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا۔اور نہ کوئی مصنوعی خدا اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا۔لیکن نہ کسی تلوار سے اور نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں پر ایک نورا تارنے سے تب یہ باتیں جو میں کہتا ہوں سمجھ میں آئیں گی۔خدا کے سوا کوئی دوسرا خدا نہیں۔مگر مسیح ایک اور بھی ہے جو اس وقت بول رہا ہے۔خدا کی غیرت دکھلا رہی ہے کہ اس کا کوئی ثانی نہیں مگر انسان کا ثانی موجود ہے۔اس نے مجھے بھیجا تا میں اندھوں کو آنکھیں دوں۔“ آخر میں فرمایا۔بہر حال خوب سوچو اور سمجھو کہ بچے مذہب کا خدا ایسا مطابق عقل اور نور فطرت چاہیے کہ جس کا وجود ان لوگوں پر بھی حجت ہو سکے جو عقل تو رکھتے ہیں مگر ان کو کتاب نہیں ملی۔غرض وہ خدا ایسا چاہیے جس میں کسی زبر دستی اور بناوٹ کی بُو نہ پائی جائے۔سویا درہے کہ یہ کمال اس خدا میں ہے جو قرآن نے پیش کیا ہے اور دنیا کے تمام مذہب والوں نے یا تو اصل خدا کو بالکل چھوڑ دیا ہے جیسا کہ عیسائی اور یا نا واجب صفات اور اخلاق ذمیمہ اس کی طرف منسوب کرا دیئے ہیں جیسا کہ یہودی اور یا واجب صفات سے اُس کو علیحدہ کر دیا ہے جیسا کہ مشرکین اور آریہ۔مگر اسلام کا خدا وہی سچا خدا ہے جو آئینہء قانونِ قدرت اور صحیفہء فطرت سے نظر آرہا ہے اسلام نے کوئی نیا خدا پیش نہیں کیا بلکہ وہی خدا پیش کیا ہے جو انسان کا نور قلب اور انسان کا کانشنس اور زمین و آسمان پیش کر رہا ہے اور دوسری علامت سچے مذہب کی یہ ہے کہ