حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 419
حیات احمد ۴۱۹ جلد چهارم مرہم عیسی اس حقیقت کو آپ نے تاریخی شہادتوں اور انجیل کے بیانات سے ثابت کیا اور سب سے بڑی بات یہ پیش کی کہ مسیح کے زخموں کے لئے ایک مرہم تیار ہوئی جس کا نام طبی کتابوں میں مرہم عیسی یا مرہم حوار تین ہے اور یہی وہ زخم تھے جو صلیب پر میخیں ٹھونکنے کی وجہ سے آئے تھے ۱۸۹۵ء کے بعد تو اس حقیقت کی تائید میں متعدد تاریخی شواہد نکل آئے یہاں تک کہ مسیح کے ماننے والوں میں سے ایک نے شاہد عینی کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی جو انگریزی زبان میں آئی وٹنس کے نام سے شائع ہوئی ہے۔اسی سلسلہ دلائل میں بطور دلیل مرہم عیسی کو آپ نے پیش کیا۔جو طبی کتابوں میں مذکور ہے۔اس کا ذکر آپ نے جب معیار المذاہب کوست بچن کے ساتھ شائع کیا۔اس وقت معیار المذاہب ہی کے سلسلہ میں بطور حاشیہ اضافہ کیا۔اس لئے میں اس کا اقتباس حاشیہ میں درج کر دیتا ہوں۔حاشیہ۔مرہم حوار تین جس کا دوسرا نام مرہم عیسی بھی ہے یہ مرہم نہایت مبارک مرہم ہے جو زخموں اور جراحتوں اور نیز زخموں کے نشان معدوم کرنے کے لئے نہایت نافع ہے۔طبیبوں کا اس پر اتفاق ہے کہ یہ مرہم حواریوں نے حضرت عیسی کے لئے تیار کی تھی یعنی جبکہ حضرت عیسی علیہ السلام یہود عَلَيْهِمُ اللَّعْنَة کے پنجہ میں گرفتار ہو گئے اور یہودیوں نے چاہا کہ حضرت مسیح کو صلیب پر کھینچ کر قتل کریں تو انہوں نے گرفتار کر کے صلیب پر کھینچنے کی کارروائی شروع کی مگر خدا تعالیٰ نے یہود کے بد ارادہ سے حضرت عیسی کو بچا لیا۔کچھ خفیف سے زخم بدن پر لگ گئے سو وہ اس عجیب وغریب مرہم کے چند روز استعمال کرنے سے بالکل دور ہو گئے یہاں تک کہ نشان بھی جو دوبارہ گرفتاری کیلئے کھلی کھلی علامتیں تھیں بالکل مٹ گئے۔یہ بات انجیلوں سے بھی ثابت ہوتی ہے کہ جب حضرت مسیح نے صلیب سے نجات پائی کہ جو در حقیقت دوبارہ زندگی کے حکم میں تھی تو وہ اپنے حواریوں کو ملے اور اپنے زندہ سلامت ہونے کی خبر دی۔حاشیہ در حاشیہ قرآن شریف میں جو وارد ہے وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوہ سے یعنی عیسی نہ مصلوب ہوا نہ مقتول ہوا۔اس بیان سے یہ بات منافی نہیں ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر زخمی ہو گئے۔کیونکہ مصلوبیت سے مراد وہ امر ہے جو صلیب پر چڑھانے کی علت غائی ہے اور وہ قتل ہے اور کچھ شک نہیں کہ خدا تعالیٰ نے دشمنوں کے اس اصل مقصود سے ان کو محفوظ رکھا۔اس کی مثال ایسی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرمایا ہے والله يَعْصِكَ مِنَ النَّاس کے یعنی خدا تجھے کولوگوں سے بچائے گا حالانکہ لوگوں نے طرح طرح النساء : ۱۵۸ المائدة: ۶۸