حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 406 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 406

حیات احمد ۴۰۶ جلد چهارم ایسا ہی ہم ایک پُر درد تقریر کے ساتھ ان بخیل اور پست فطرت لوگوں کے نام بھی اپنے رسالہ میں شائع کر دیں گے جنہوں نے ہمارے سید ومولی محمد مصطفیٰ خاتم الانبیاء فخر الاصفیاء کی حمایت عزت کے لئے کچھ بھی غم خواری اور حمیت ظاہر نہ کی۔بھائیو! کیا یہ مناسب ہے کہ آپ لوگ تو عزت کی کرسیوں پر بیٹھیں اور بڑے بڑے القاب پائیں اور ہمارے پیارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر یک طرف سے گالیاں دی جائیں اور تحریر و تقریر میں سراسر افترا سے نہایت بے عزتی اور توہین کی جائے۔اور آپ لوگ ایک ادنی تدبیر کرنے سے بھی دریغ کریں؟ نہیں ہرگز نہیں شریف اور نجیب لوگ ہرگز دریغ نہ کریں گے۔اور جو خبیث النفس دریغ کرے گا وہ مسلمان ہی نہیں ہے۔مبادا دل آن فرومایه شادی که از بهر دنیا دید دیں بیاد راقم خاکسار خادم دین مصطفے "غلام احمد قادیانی آریہ دھرم، روحانی خزائن جلده اصفحه ۹۸ تا ۱۰۲ تبلیغ رسالت جلد ۴ صفحه ۲۸ تا ۳۳) درخواست بنام حکومت وقت وو یہ وہ درخواست ہے جو بمراد منظوری گورنمنٹ میں بعد تحمیل دستخطوں کے بھیجی جائے گی۔درخواست یہ درخواست مسلمانانِ برٹش انڈیا کی طرف سے جن کے نام ذیل میں درج ہیں بحضور جناب گورنر جنرل ہند دَامَ إِقْبَالُه اس غرض سے بھیجی گئی ہے کہ مذہبی مباحثات اور مناظرات کو ان ناجائز جھگڑوں سے بچانے کے لئے جو طرح طرح کے فتنوں کے ترجمہ۔خدا کرے اُس کمینے کا دل کبھی خوش نہ ہو جس نے دنیا کی خاطر دین کو برباد کر لیا۔