حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 338 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 338

حیات احمد جلد چهارم آتھم سے مطالبہ قسم پر اصرار اور انعامی اشتہارات آتھم سے مطالبہ قسم کا جو اشتہار جاری کیا گیا تھا تو اس کی کا پیاں بصیغہ رجسٹری آتھم۔ڈاکٹر کلارک اور پادری عمادالدین کو بھیجی گئی تھیں ان میں سے صرف ڈاکٹر کلارک نے جواب دیا۔اور قسم سے انکار کیا اس پر آپ نے دو ہزار روپیہ کا دوسرا اعلان ۲۰ ستمبر ۱۸۹۴ء کو شائع کیا جس کا اقتباس درج ذیل ہے۔اشتہار انعامی دو ہزار روپیہ مرتبہ دوم یہ دو ہزار روپیہ ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب کے حلف پر بلا توقف ان کے حوالے کیا جاوے گا۔(دو ہزار کا اشتہار ) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (دو ہزار کا اشتہار ) اَلْحَقُّ مَعَ الِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ہم نے 9 ستمبر ۱۸۹۴ء کے اشتہار میں لکھا تھا کہ آتھم صاحب نے ایام پیشگوئی میں ضرور حق کی طرف رجوع کر لیا اور اسلام کی عظمت کا اثر اپنے دل پر ڈال لیا۔اگر یہ سچ نہیں تو وہ نقد انعام ایک ہزار روپیہ لیں اور قسم کھالیں کہ انہوں نے اس خوف کے زمانہ میں رجوع نہیں کیا۔چنانچہ اسی حقیقت کو خلق اللہ پر ظاہر کرنے کے لئے تین رجسٹری شده خط آتھم صاحب اور ڈاکٹر مارٹن کلارک اور پادری عمادالدین صاحب کی خدمت میں روانہ کئے گئے۔کل ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب کی طرف سے وکیل کے طور پر انکاری خط آیا جس سے صاف طور پر ثابت ہو گیا کہ آتھم صاحب کسی طور سے قسم کھانا نہیں چاہتے۔اور باوجود یکہ ۱۰ ستمبر ۱۸۹۴ء سے ایک ہفتہ کی میعاد دی گئی تھی مگر وہ میعاد بھی گزر گئی۔مگر بجز ایک انکاری خط کے اور کوئی خط نہیں آیا۔پس کیا اب بھی یہ ثابت نہیں ہوا ہے کہ مسٹر آتھم صاحب نے ضرور پیشگوئی کے زمانے میں