حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 314 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 314

حیات احمد ۳۱۴ جلد چهارم اپنی بزرگی اور کتاب کے لاجواب ہونے کے فرضی ادعا کے اظہار کے لئے ایک ہزار روپیہ کا انعام بھی مشتہر کیا۔حضرت اقدس کی خدمت میں جب یہ رسالہ پہنچا تو آپ نے اس کے جواب دینے کا اعلان اور اس رسالہ کے ذریعہ مطالبہ کیا کہ وہ انعامی رقم امرتسر کے معزز و ممتاز رؤساء خان بہادر شیخ غلام حسن اور خان بہادر خواجہ یوسف شاہ اور حاجی میر محمود صاحب کے پاس آخر جون ۱۸۹۴ء تک جمع کرا دیں اور اس کو اختیار دیا جائے کہ وہ اپنی ایک دو تخطی تحریر میرے پاس اس مضمون کی بھجوا دیں کہ ”ہم نے ایک ہزار روپیہ وصول کر لیا ہے اور ہم اقرار کرتے ہیں کہ مرزا غلام احمد کا غلبہ ثابت ہونے کے وقت یہ ایک ہزار روپیہ حضرت مرزا (صاحب) مذکور کو بلا توقف دے دیں گے۔اور رسل بابا کا اس میں کچھ تعلق نہ ہوگا۔“ اس مقابلہ علمی کے فیصلہ کے لئے آپ نے ایک ایسا طریق پیش کیا جو نہایت آسان اور آسمانی فیصلہ کا حکم رکھتا ہے۔ثالث ( جو اس مقابلہ کا فیصلہ کریں ) مولوی محمد حسین بٹالوی کو آپ نے مقرر فرمایا جو آپ کا قدیم اور سخت دشمن تھا جو ہر معاملہ میں آپ کی مخالفت کے لئے تیار رہتا۔یہاں تک کہ عیسائیوں کے مباحثہ میں بھی ان کی مدد سے اس نے پرہیز نہ کیا اور یہ امداد اس کی آخر تک ان کے ساتھ رہی مگر ثالث کے لئے آپ نے ایک شرط لگا دی۔کہ وہ فیصلہ دیتے وقت اس کو مؤكد بعذاب قسم کھانا ہوگا۔چنانچہ آپ نے تحریر فرمایا۔☆ فیصلہ کے لئے یہی کافی ہوگا کہ شیخ بطالوی ( یعنی محمد حسین بٹالوی) مولوی حاشیہ۔اے بھلے مانس مولویو! کیا تمہیں ایک دن موت نہیں آئے گی جو شوخی اور چالاکی کی راہ سے سارے جہاں کو کا فر بنادیا خدا تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ جو تمہیں السلام علیکم کہے اس کو یہ مت کہو کہ لَسْتَ مُؤْمِنًا یعنی اس کو کافر مت سمجھو وہ تو مسلمان ہے۔لیکن تم نے ان کو کا فر ٹھہرایا جو تمام ایمانی عقائد میں تمہارے شریک ہیں۔اہل قبلہ ہیں اور شرک سے بیزار اور مدار نجات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی جانتے ہیں اور پیروی سے منہ پھیرنے والے کو لعنتی اور جہنمی اور ناری سمجھتے ہیں۔اے شریر مولویو! ذرہ مرنے کے بعد دیکھنا کہ اس جلد بازی کی شرارت کا تمہیں کیا پھل ملتا ہے۔کیا تم نے ہمارا سینہ چاک کیا اور دیکھ لیا کہ اندر کفر ہے ایمان نہیں اور سینہ سیاہ ہے روشن نہیں۔ذرہ صبر کرو اس دنیا کی عمر کچھ لمبی نہیں۔تمہارے نزدیک صرف چند فتنہ انگیز مولوی جو اسلام کے لئے جائے عار