حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 269 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 269

حیات احمد ۲۶۹ جلد چهارم لَوَى عَلَيْهِ اَوْ لَا وَلِيٌّ عَلَيْهِ۔اور یہ خدا تعالیٰ کا کلام تھا اور اسی کی طرف سے تھا۔آج رات خواب میں دیکھا کہ کوئی شخص کہتا ہے کہ لڑکے کہتے ہیں کہ عید کل نہیں پر پرسوں ہوگی۔معلوم نہیں کل اور پرسوں کی کیا تعبیر ہے۔مجھے معلوم نہیں کہ ایسا پر اشتعال حکم کس اشتعال کی وجہ سے دیا گیا ہے۔کیا بدقسمت وہ ریاست ہے جس سے ایسے مبارک قدم، نیک بخت اور سچے خیر خواہ نکالے جائیں اور معلوم نہیں کہ کیا ہونے والا ہے۔حالات سے مجھے بہت جلد اطلاع بخشیں اور یہ عاجز انشاء اللہ القدیر، ثمرات بینہ دعا سے اطلاع دے گا۔بِفَضْلِهِ وَ مِنَتِهِ تَعالی۔مجھے فصیح کی نسبت حالات سن کر نہایت افسوس ہوا۔اپنے محسن کا دل سخت الفاظ سے شکستہ کرنا اس سے زیادہ اور کیا نا اہلی ہے۔خدا تعالیٰ ان کو نا دم کرے اور ہدایت بخشے۔خاکسار غلام احمد عفی عنہ از قادیان ۲۶ /اگست ۱۸۹۳ء مکتوبات احمد جلد ۲ صفحه ۱۳۵، ۱۳۶ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) اس مکتوب سے ظاہر ہے کہ ۲۶ اگست ۱۸۹۲ء تک آپ جموں میں تھے۔اور ۱۶ / دسمبر ۱۸۹۳ء کو جو مکتوب حضرت اقدس نے حضرت چودہری رستم علی خاں صاحب کے نام قادیان سے لکھا وہ خود حضرت حکیم الامت نے حضرت اقدس کے ارشاد سے لکھا یعنی کتابت حضرت حکیم الامت کی ہے۔