حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 249 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 249

حیات احمد ۲۴۹ جلد چهارم درست ہے مگر یہ ضروری نہیں کہ جو بلند آواز سے نہ کہے اس کی نماز نہیں ہوتی اسی طرح رفع الیدین کوئی کر لے تو بھی درست ہے۔نہ کرے تو بھی جائز ہے۔نماز کا اصل مغز سورۃ فاتحہ کو سمجھ کر پڑھنا ہے۔قادیان کو واپسی مباحثہ کے کچھ روز بعد تک قیام کر کے آپ قادیان واپس ہوئے اور یہ جون کے دوسرے ہفتے کا واقعہ ہے۔مباحثہ اور مباہلہ کے بعد کے واقعات حضرت اقدس مباحثہ اور مباہلہ سے فارغ ہو کر اور قادیان واپس آکر حسب معمول اپنے سلسله تبلیغ و اشاعت و اظہار الدین میں مصروف ہو گئے۔اگر چہ میں چاہتا تھا کہ آتھم صاحب کے متعلق پیشگوئی کے ضمنی واقعات اور آخری انجام تک کے حالات کو جمع کروں۔لیکن چونکہ ان واقعات کا سلسلہ ۵ ستمبر ۱۸۹۴ء سے شروع ہوتا ہے جو کہ پیشگوئی کی میعاد کا آخری دن تھا۔اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ اس ضمنی زمانہ کے واقعات کو درج کر دوں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے مبارکباد مباحثہ ۵/ جون ۱۸۹۳ء کو ختم ہوا۔۴ جون ۱۸۹۳ء کو حضرت دورہ اسہال کی وجہ سے علیل تھے مگر مباحثہ کے لئے حسب معمول تشریف لے گئے اور اس روز کے لئے جو دعا اپنی صحت اور مباحثہ کے نیک نتائج کے لئے کی تھی وہ قبول ہو گئی۔چنانچہ مباحثہ سے واپس جب مکان پر آئے تو اللہ تعالیٰ نے مبارک باد دی۔ایک نادان جو اللہ تعالیٰ کی صفات اور اس کی تجلیات کے مواقع اور طرق سے واقف نہیں۔وہ اس کو سمجھ نہیں سکتا۔مگر ایک عارف اور صاحب بصیرت مومن خوب جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیاروں پر سکینت اور اطمینان کو کس کس رنگ میں ظاہر کرتا ہے۔غرض