حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 192
حیات احمد ۱۹۲ جلد چهارم جواب دے اور اس کے جواب کے بعد وقت بچے تو سائل کو وقت نہیں دیا جائے گا۔اور جلسہ برخاست کیا جاوے گا۔اور چونکہ مذکورہ بالا اوّل الذکر امر فیصلہ طلب تھا اس لئے اتفاق رائے سے اس کا یوں فیصلہ ہوا کہ آئندہ کوئی مضمون تحریری پہلے کا لکھا ہوا لفظ بہ لفظ نقل نہیں کرایا جاسکتا۔اور یہ فیصلہ بہ تراضی فریقین ہوا۔اور فریقین پر کوئی اعتراض نہیں۔روئداد ۲۹ رمئی ۱۸۹۳ء آج پھر جلسہ منعقد ہوا۔ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب نے تجویز پیش کی کہ چونکہ مسٹر عبداللہ آتھم صاحب بیماری کی وجہ سے تشریف نہیں لا سکے۔اس لئے ان کی جگہ میں پیش ہوتا ہوں۔اور میری جگہ پادری احسان اللہ صاحب میر مجلس عیسائی صاحبان مقرر کئے جاویں۔مرزا صاحب اور میر مجلس اہل اسلام کی اجازت سے تجویز منظور ہوئی۔ڈاکٹر صاحب نے ۶ بجے ۱۶ منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ے بجے ۱۵ منٹ پر ختم کیا اور بعد مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا۔مرزا صاحب نے کے بجے ۵۵ منٹ پر شروع کیا اور ۸ بجے ۵۵ منٹ پر ختم کیا۔اور بعد مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا۔ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب نے 9 بجے ۴۰ منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ۱۰ بجے ۳۵ منٹ پر ختم کیا۔اور بعد مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا۔بعد ازاں فریقین کی تحریروں پر پریذیڈنٹوں کے دستخط کئے گئے اور مباحثہ کے پہلے حصہ کا خاتمہ ہوا۔دستخط ( بحروف انگریزی ) احسان اللہ قائمقام دستخط ( بحروف انگریزی ) غلام قا در فصیح ڈاکٹر مارٹن کلارک ( پریذیڈنٹ) از جانب عیسائی صاحبان ( پریذیڈنٹ) از جانب اہل اسلام رونداد ۳۰ رمئی ۱۸۹۳ء آج پھر جلسہ منعقد ہوا۔ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب آج اپنے اصلی عہدہ میر مجلسی پر واپس آگئے اور مسٹر عبداللہ آتھم صاحب نے مباحثہ شروع کیا۔۶ بجے 9 منٹ پر مسٹر عبداللہ آنتم