حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 157
حیات احمد ۱۵۷ شرائط انتظام مباحثه قرار یافتہ مابین عیسائیاں و مسلماناں (ترجمه از انگریزی) D یہ مباحثہ امرتسر میں ہوگا۔جلد چهارم ہر ایک جانب میں صرف پچاس اشخاص حاضر ہوں گے۔پچاس ٹکٹ مرزا غلام احمد صاحب عیسائیوں کو دیں گے اور پچاس ٹکٹ ، ڈاکٹر کلارک صاحب مرزا صاحب کو مسلمانوں کے لئے دیں گے۔عیسائیوں کے ٹکٹ مسلمان جمع کریں گے اور مسلمانوں کے عیسائی۔۳) مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسلمانوں کی طرف سے اور ڈپٹی عبداللہ آنقم خاں صاحب عیسائیوں کی طرف سے مقابلہ میں آئیں گے۔سوائے ان صاحبوں کے اور کسی صاحب کو بولنے کی اجازت نہ ہوگی۔ہاں یہ صاحب تین شخصوں کو بطور معاون منتخب کر سکتے ہیں۔مگر ان کو بولنے کا اختیار نہ ہوگا۔مخالف جانب صحیح صحیح نوٹ بغرض اشاعت لیتے رہیں گے۔جائیں گے۔کوئی صاحب کسی جانب سے ایک گھنٹہ سے زیادہ نہ بول سکیں گے۔انتظامی معاملات میں صدرانجمن کا فیصلہ ناطق مانا جائے گا۔دو صدرانجمن ہوں گے یعنی ایک ایک ہر طرف سے ، جو اُس وقت مقرر کئے جائے مباحثہ کا تقر ر ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب کے اختیار میں ہوگا۔وقت مباحثہ 4 بجے صبح سے ابجے صبح تک ہوگا۔کل وقت مباحثہ دوزمانوں پر منقسم ہوگا۔(۱) ۶ دن یعنی روز پیرمئی ۲۲ سے ۲۷ رمئی تک ہوگا۔اور اس وقت میں