حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 156 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 156

حیات احمد ܪܬܙ جلد چهارم کچھ تعجب نہیں کہ اب کل دنیا یا ایک بڑا بھاری حصہ اس کا ایک ہی مذہب قبول کر لے جو سچا اور زندہ مذہب ہو اور جن کے ساتھ ساتھ خدا تعالیٰ کی مہربانی کا بادل ہو۔چاہیے کہ یہ بحث صرف زمین تک محدود نہ رہے بلکہ آسمان بھی اس کے ساتھ شامل ہو۔اور مقابلہ صرف اس بات میں ہو کہ روحانی زندگی اور آسمانی قبولیت اور روشن ضمیری کس مذہب میں ہے اور میں اور میرا مقابل اپنی اپنی کتاب کی تاثیریں اپنے نفس میں ثابت کریں۔ہاں! اگر یہ چاہیں کہ معقولی طور پر بھی ان دونوں عقیدوں کا بعد اس کے تصفیہ ہو جائے تو یہ بھی بہتر ہے مگر اس سے پہلے روحانی اور آسمانی آزمائش ضرور چاہیے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى خاکسار مرزا غلام احمد قادیاں ضلع گورداسپور ۲۳ / اپریل ۱۸۹۳ء (حجۃ الاسلام، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۶۴ تا ۶۶ مکتوبات احمد جلد اصفحه ۱۷۰،۱۶۹ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) امرتسر ۲۴ را پریل ۱۸۹۳ء۔ترجمہ چٹھی ڈاکٹر کلارک صاحب بخدمت مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان۔جناب من! مولوی عبدالکریم صاحب بمعیت معزز سفارت یہاں پہنچے اور مجھے آپ کا دستی خط دیا۔جناب نے جو مسلمانوں کی طرف سے مجھے مقابلہ کے لئے دعوت کی ہے اس کو میں بخوشی قبول کرتا ہوں۔آپ کی سفارت نے آپ کی طرف سے مباحثہ اور شرائط ضرور یہ کا فیصلہ کر لیا ہے اور میں یقین کرتا ہوں کہ جناب کو بھی وہ انتظام اور شرائط منظور ہوں گے اس لئے مہربانی کر کے اپنی فرصت میں مجھے اطلاع بخشیں کہ آپ ان شرائط کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔آپ کا تابعدار ایچ مارٹن کلارک ایم۔ڈی سی ایم (اڈنبرا) ایم۔آر۔اے۔ایس سی۔(حجۃ الاسلام، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۶۶، ۶۷ )