حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 102
حیات احمد جلد چهارم وَأَنَا مَعَكَ وَلَا يَعْلَمُهَا إِلَّا الْمُسْتَرْشِدُوْنَ - نَرُدُّ إِلَيْكَ الْكَرَّةَ الثَّانِيَةَ وَنُبَدِّلَنَّكَ مَنْ بَعْدِ خَوْفِكَ اَمْنًا - يَأْتِيْ قَمَرُ الْأَنْبِيَاءِ وَامْرُكَ يَتَأَتَى يَسُرُّ اللَّهُ وَجْهَكَ وَيُنِيْرُ بُرْهَانَكَ - سَيُوْلَدُ لَكَ الْوَلَدُ وَيُدْنَى مِنْكَ الْفَضْلُ إِنَّ نُوْرِی قَرِيْبٌ وَقَالُوْا أَنَّى لَكَ هَذَا قُلْ هُوَ اللَّهُ عَجِيْبٌ ـ وَلَا تَيْتَسْ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ - أَنْظُرْ إِلى يُوْسُفَ وَإِقَبَالِهِ۔قَدْ جَاءَ وَقْتُ الْفَتْحِ وَالْفَتْحُ أَقْرَبُ - يَخِرُّوْنَ عَلَى الْمَسَاجِدِ - رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ - لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ۔أَرَدْتُ أَنْ اسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ ادَمَ نَجِيَّ الْأَسْرَار - إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي يَوْمٍ مَّوْعُوْدٍ یعنی اُس دن حق آئے گا اور صدق کھل جائے گا اور جو لوگ خسارہ میں ہیں وہ خسارہ میں پڑیں گے۔تو میرے ساتھ اور میں تیرے ساتھ ہوں۔اور اس حقیقت کو کوئی نہیں جانتا مگر وہی جو رشد رکھتے ہیں۔ہم پھر تجھ کو غالب کریں گے اور خوف کے بعد امن کی حالت عطا کر دیں گے۔نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام تجھے حاصل ہو جائے گا۔خدا تیرے منہ کو بشاش کرے گا اور تیرے برہان کو روشن کر دے گا۔اور تجھے ایک بیٹا عطا ہوگا اور فضل تجھ سے قریب کیا جائے گا۔اور میرا نور نزدیک ہے۔اور کہتے ہیں کہ یہ مراتب تجھ کو کہاں۔ان کو کہہ کہ وہ خدا عجیب خدا ہے۔اُس کے ایسے ہی کام ہیں جس کو چاہتا ہے اپنے مقربوں میں جگہ دیتا ہے اور میرے فضل سے نومید مت ہو۔یوسف کو دیکھ اور اس کے اقبال کو۔فتح کا وقت آ رہا ہے۔اور فتح قریب ہے۔مخالف یعنی جن کے لئے تو بہ مقدر ہے اپنی سجدہ گاہوں میں گریں گے کہ اے ہمارے خدا ہمیں بخش کہ ہم خطا پر تھے۔آج تم پر کوئی سرزنش نہیں۔خدا تمہیں بخش دے گا۔اور وہ ارحم الراحمین ہے۔میں نے ارادہ کیا کہ ایک اپنا خلیفہ زمین پر مقر ر کروں، تو میں نے آدم کو پیدا کیا جونجی الاسرار ہے۔ہم نے ایسے دن اس کو پیدا