حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 71 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 71

حیات احمد اے جلد سوم صاحبزادہ سراج الحق نعمانی کی بیعت حضرت صاحبزادہ سراج الحق صاحب نعمانی جمالی جو حضرت چہار قطب ہانسی کی نسل سے تھے اور سر ساوہ کے رہنے والے تھے انہوں نے بھی انہیں ایام یعنی ۲۳ دسمبر ۱۸۸۹ء کو بیعت کی صاحبزادہ صاحب کا اپنا بیان ہے کہ لود بہانہ میں انہوں نے بیعت نہیں کی تھی کیونکہ مسجد مبارک میں بیعت کرنا چاہتے تھے۔علالت ۱۸۸۹ء کی دوسری ششماہی سے وقتاً فوقتاً آپ کی علالت کا سلسلہ شروع رہا جو ضعف دماغ اور عام ضعف کا رنگ رکھتا تھا مگر اس اثنا میں بھی تبلیغ واشاعت کا کام برابر جاری رہا احباب کے خطوط کے جواب اور آنے والے دوستوں سے ملاقاتیں اور نصائح تو ہوتی ہی تھیں۔انجمن حمایت اسلام اور ایک عیسائی کے تین سوال اسی اثناء میں کسی عیسائی نے مئی کے اواخر یا جون ۱۸۸۹ء کے ابتدائی دنوں میں انجمن حمایت اسلام لاہور کے پاس تین سوال بغرض جواب بھیجے تھے انجمن نے ان سوالات کو بغرض جواب حضرت اقدس کی پاس روانہ کیا اور حضرت مولوی نورالدین صاحب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بھی بھیجے۔اس وقت انجمن کی آپ ہی پر نظر پڑی یا آپ کے ایک مخلص خادم پر جو باوجود ایک ممتاز اور جید عالم ہونے کے آپ کی غلامی پر ناز کرتا تھا چنانچہ حضرت حکیم الامت نے اپنے ایک مکتوب میں حضرت کو اطلاع دی کہ انجمن نے وہ سوالات بغرض جواب میرے پاس بھیجے ہیں۔اس کے جواب میں آپ نے حضرت حکیم الامت کو جو مکتوب لکھا ہے اسے میں یہاں اس لئے درج کرتا ہوں کہ اس سے پایا جاتا ہے کہ آپ نے ان سوالات کا جواب انجمن کے لئے