حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 324 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 324

حیات احمد ۳۲۴ جلد سوم آپ نے اس دعوت کو صحیح طریق پر قبول کر لیا مگر بالآخر ڈاکٹر جگن ناتھ صاحب اس میدان میں کھڑے نہ رہ سکے۔اس خصوص میں جو خط و کتابت ہوئی اُسے میں یہاں درج کر دیتا ہوں۔ڈاکٹر جگن ناتھ بالر است حضرت اقدس سے خط و کتابت نہ کرتے تھے بلکہ حضرت حکیم الامت کے ذریعہ ہی خط و کتابت ہو رہی تھی افسوس ہے حضرت حکیم الامت کا پہلا خط نہیں ملا لیکن حضرت اقدس کے جواب سے اس پر روشنی پڑتی ہے۔حکیم الامت کی قوت ایمانی خط و کتابت مخدومی و مکرمی اخویم مولوی صاحب سَلَّمَهُ تَعَالی۔محبت نامہ جو آنمخدوم کے مرتبہ یقین اور اخلاص اور شجاعت اور یہی زندگی پر ایک محکم دلیل اور حجت قو یہ تھا پہنچ کر باعث انشراح خاطر و سرور و ذوق ہوا۔بلا شبہ اس درجہ کی قوت و استقامت و جوش و ایثار جان و مال اللہ اس چشمہ صافیه کمال ایمانی سے نکلتا ہے۔جس میں چمکتا ہوا یقین اس امر کا پورے زور کے ساتھ موجود ہوتا ہے کہ خدا ہے اور وہ صادقوں کے ساتھ ہے۔اس عاجز نے ارادہ کیا تھا کہ بلا توقف جناب الہی میں اس بارہ میں توجہ کروں لیکن دورہ مرض اور ضعف دماغ اور ایک امر پیش آمدہ کی وجہ سے اس میں تاخیر ہے اور امید رکھتا ہوں کہ جس وقت خدا تعالیٰ چاہے مجھے اس توجہ کے لئے توفیق بخشی جائے گی۔اوّل حضرت احدیت جَلَّ شَانُہ سے اجازت لینے کے لئے ، توجہ کی جائے گی پھر بعد اس کے بعد تعیین شرائط فریقین امر خارق عادت کے لئے توجہ ہو گی۔یہ بات مسلم اور واضح رہے کہ راستباز انسان کے لئے ایسے امور کی غرض سے کسی قدر مجاہدہ ضروری ہے۔