حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 301 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 301

حیات احمد ۳۰۱ جلد سوم آسمانی فیصلہ آپ نے ایک الہام کی بناء پر لکھا اور قبل از وقت یہ ظاہر کر دیا تھا کہ اس فیصلہ سے گریز ان کی مزید ذلت کا موجب ہو گا وہ آسمانی فیصلہ یہ ہے۔الہام اللہ تعالٰی اے خدا اے مالک ارض و سما اے پناہ حزب خود در هر بلا اے رحیم و دستگیر و رہنما! ایکه در دست تو فصل است و قضا سخت شورے اوفتاد اندر زمین رحم کن برخلق اے جاں آفریں یہ وہ کتا۔آسمانی فیصلہ فیصل از جنابخود نما تا شود قطع نزاع و فتنه ها اک کرشمہ اپنی قدرت کا دکھا تجھ کو سب قدرت ہے اے رَبُّ الوریٰ حق پرستی کا مٹا جاتا ہے نام اک نشاں دکھلا کہ ہو حجت تمام قبل اس کے جو میں آسمانی فیصلہ کا ذکر کروں صفائی بیان کے لئے اس قد رلکھنا ضرور ہے کہ یہ بات ظاہر ہے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کے نزدیک فی الحقیقت مومن ہیں اور جن کو خدا تعالیٰ نے خاص اپنے لئے چن لیا ہے اور اپنے ہاتھ سے صاف کیا ہے اور اپنے برگزیدہ گروہ میں جگہ دے دی ہے اور جن کے حق میں فرمایا ہے۔سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ ان میں آثار سجود اور عبودیت کے ہلا ترجمه اشعار از در نشین مترجم ترجمه فرموده حضرت میر محمد اسماعیل صاحب صفحہ ۱۷۰،۱۲۹ اے خدا! اے زمین و آسمان کے مالک ! اے ہر مصیبت میں اپنی جماعت کی پشت و پناہ۔اے رحیم و دستگیر اور رہنما ! اے وہ کہ تیرے ہاتھ میں فیصلہ اور حکم ہے۔زمین میں سخت شور برپا ہے اے جان آفرین ! اپنی مخلوقات پر رحم کر۔اپنی درگاہ سے کوئی فیصلہ کرنے والی بات ظاہر کرتا کہ جھگڑے اور فساد بند ہو جا ئیں۔الفتح: ٣٠