حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 238
حیات احمد سفر اختیار کیا۔۲۳۸ جلد سوم چنانچہ آپ ۲۹ / ستمبر ۱۸۹۱ء کو دہلی پہنچے جیسا کہ آپ کے ذیل کے مکتوب سے ظاہر ہوتا ہے۔جو حضرت چودھری رستم علی خاں صاحب کے نام آپ نے لکھا۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ دہلی بازار یکی ماراں کوٹھی نواب لو ہارو ۲۹ ستمبر ۱۸۹۱ء مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ۔آج یہ عاجز بخیر و عافیت دہلی میں پہنچ گیا ہے۔ظاہر ا معلوم ہوتا ہے کہ انشاء اللہ القدیر ایک ماہ تک اس جگہ رہوں گا۔کوٹھی نواب لوہارو جو بیماراں والے بازار میں ہے رہنے کے لئے لے لی ہے۔آپ ضرور آتی دفعہ میں اور میں نہایت تاکید سے آپ کو سفارش کرتا ہوں کہ آپ شیخ عبدالحق کرانچی والے کی نوکری کی نسبت ضرور کوشش فرما ئیں وہ میرے بہت مخلص ہیں زیادہ خیریت ہے والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ۔نوٹ۔حضرت مخدوم الملت مولوی عبدالکریم صاحب نے الحق میں لکھا ہے۔کہ ۲۸ ستمبر کو دہلی پہنچے۔حضرت اقدس کے مکتوب میں ۲۹ ستمبر تاریخ تحریر مکتوب ہے۔(عرفانی) دہلی پہنچتے ہی آپ نے اتمام حجت کے لئے ۴ اکتوبر ۱۸۹۱ء کو مندرجہ ذیل اشتہار جاری کیا۔