حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 197 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 197

حیات احمد ۱۹۷ ۱۸۹۱ء کے کچھ اور واقعات جلد سوم مولوی محمد حسین صاحب سے مباحثہ کی ابتدائی تحریک تو جیسا کہ بیان ہو چکا حضرت حکیم الامت کے ساتھ اس تبادلہ خیالات سے ہوئی جو مکرم منشی امیر الدین صاحب مرحوم کے مکان پر شروع ہوا تھا۔اس لئے واقعات کی ترتیب کا خیال نہ رکھتے ہوئے مباحثہ لدھیانہ کے انجام تک میں واقعات لکھتا آیا اور اس طرح پر قبل از مباحثہ کے بعض واقعات کو میں اب لکھتا ہوں۔عبد الحق غزنوی اور مباہلہ من جملہ ان واقعات کے ایک اہم ترین واقعہ مولوی عبدالحق غزنوی کے مباہلہ کے اشتہار کا ہے۔جیسا کہ پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ علماء کے گروہ میں لودھانوی علماء کے سوا مولوی محمد حسین صاحب نے عکم مخالفت بلند کر رکھا تھا۔اور نام نہاد مشایخ علماء میں لکھو کے ضلع فیروز پور کے گروہ میں بعض الہام کے مدعی بھی تھے اور غزنویوں کے گروہ میں عبد الحق بھی مدعی الہام تھا۔پنجاب کے علماء پر خصوصاً اتمام حجت ہو چکا تھا عبدالحق غزنوی کے اشتہار مباہلہ کے متعلق ابتداء حضرت نے لکھا تھا کہ جزوی اختلاف پر مباہلہ شرعا نہیں ہوسکتا۔اس پر عبدالحق غزنوی نے پھر اشتہار شائع کیا اس کے جواب میں ۱۰ / اپریل ۱۸۹۱ء کو آپ نے حسب ذیل اعلان شائع کیا۔