حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 178 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 178

حیات احمد KZA جلد سوم میرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان سلامت۔چٹھی آپ کی مورخہ دیروزہ موصول ملاحظه و سماعت ہو کر بجوابش تحریر ہے کہ آپ کو بمتابعت وملحوظیت قانون سرکاری لو دھانہ میں ٹھہرنے کے لئے وہی حقوق حاصل ہیں جیسے دیگر رعا یا تابع قانون سرکار انگریزی کو حاصل ہیں۔المرقوم ۶ راگست ۱۸۹۱ء دستخط صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر بعض لوگوں کا خیال تھا کہ حضرت اقدس بھی امرتسر چلے گئے تھے۔یہ صحیح نہیں خود ڈپٹی کمشنر کے جواب سے جو راگست کا ہے کہ ۵/اگست تک آپ لودہانہ ہی میں موجود تھے اگر مناسب ہوا تو اس کی مزید صراحت کسی دوسرے موقع پر کر دی جائے گی۔مگر یہ بالکل واضح امر ہے۔اس مباحثہ کی وجہ سے آپ کی دعوت کا عام چرچا ہو گیا اور لوگ مختلف اوقات میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے بعض سوالات کرتے اور جواب پاتے اور اس عرصہ میں بعض غیر معمولی شہادات آپ کی تائید میں پیش ہوئیں۔مباحثہ سے قبل اور بعد کے کچھ اور واقعات لودھانہ کا یہ سفر آپ کی بے انتہا مصروفیت۔مخالفت اور با ایں قبولیت کا سفر تھا۔میں ان واقعات کو کسی ترتیب کا خیال رکھے بغیر یہاں درج کرتا ہوں۔ایک مجذوب کی شہادت سب سے پہلے میں ایک مجذوب کی پیش گوئی کا ذکر کرتا ہوں جس نے ۱۸۶۱ء کے قریب حضرت مسیح موعود کے متعلق ایک پیش گوئی کی تھی۔وہ حسب ذیل ہے۔ایک کشف ایک مجذوب کا ہے جو اس زمانہ سے تمہیں یا اکتیس برس پہلے اس عالم بے بقا سے گزر چکا ہے۔جس شخص کی زبان سے میں نے یہ کشف سنا ہے۔وہ ایک معمر سفید ریش آدمی ہے جس کے چہرہ پر آثار صلاحیت و تقویٰ ظاہر ہیں۔جس کی نسبت اس کے جاننے والے بیان کرتے