حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 160 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 160

حیات احمد 17۔جلد سوم ۳ مئی ۱۸۹۱ء میں مجھے مخاطب فرمایا ہے کہ آپ چاہیں تو بذات خود بحث کریں اور چاہیں تو اپنی طرف سے جناب مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب کو بحث کے لئے وکیل کریں۔بناءً علیہ میں مکلف ہوں کہ جناب مولوی ابوسعید مولوی محمد حسین صاحب حسب اتفاق وارد لودہانہ ہیں جو آج ہی ا 1 بجے دن کی ٹرین میں پٹیالہ تشریف لے جائیں گے۔آپ اس وقت میں اُن سے مباحثہ کرنا چاہیں تو میرے مکان پر تشریف لاویں اور اُن سے گفتگو کریں اور باقی شروط کو جو متعلق انتظام ہیں آپ جانے دیں کیونکہ اپنے مکان پر انتظام کا ذمہ وار میں خود ہوں مگر یہ واضح رہے کہ جناب مولوی صاحب گفتگو سے پہلے چند اصول آپ سے تسلیم کرائیں گے جناب کو بھی اختیار ہے جو اصول چاہیں ان سے تسلیم کرالیں۔اور متنازعہ فیہ آپ کا یہ دعویٰ ہوگا کہ مسیح جس کے آنے کی حدیث میں خبر ہے آپ ہیں۔خاکسار محمد حسن مباحثہ کا سلسلہ جدید مکرم منشی امیر الدین صاحب کے مکان پر جو حضرت حکیم الامت سے گفتگو ہوئی تھی اس سلسلہ میں مولوی محمد حسین صاحب اور حضرت اقدس کی خط و کتابت ہوتی رہی اور بالآخر وہ بند ہوگئی پھر مولوی محمد حسین صاحب نے مولوی محمد حسن کو واسطہ بنا کر سلسلہ شروع کیا۔جیسا کہ اوپر ذکر آچکا ہے۔اس اثناء میں شرائط مباحثہ پر تحریرا گفتگو ہوئی۔۶ / جون ۱۸۹۱ء کو حضرت اقدس نے شرائط لکھ کر مولوی محمد حسین صاحب کو بھیج دیں یہ شرائط بھی پہلے درج ہو چکی ہیں (صفحہ ۱۱۰ تا۱۱۲) مگر کسی وجہ سے ۶ شرائط درج ہو کر باقی ۵ شرائط نہ لکھی گئیں۔اس لئے میں انہیں یہاں درج کرتا ہوں۔بقیہ شرائط مباحثه به سلسله صفحه ۱۱۰ تا ۱۱۲ (۷) بحث صبح کے چھ بجے سے دن کے گیارہ بجے تک ہوگی۔اور اگر ایک جلسہ کافی نہ ہوگا تو پھر دوسرے جلسے میں، اگر دوسرا بھی کافی نہ ہو تو تیسرے دن تک ہوسکتی ہے۔