حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 161 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 161

حیات احمد 171 جلد سوم (۸) پر چوں کی تحریر کا وقت مساوی ہونا چاہئے۔(۹) بحث کے دن سے دس روز پہلے ہمیں اطلاع ہونی چاہئے۔کیونکہ اس بحث کے دیکھنے کے لئے دور دور سے لوگ آنے والے ہیں۔(۱۰) بحث جلسہ عام میں ہوگی اور یہ عاجز اپنے دوستوں کو اطلاع دینے کے لئے ایک اشتہار چھاپ کر شائع کرے گا۔اور فریق ثانی کو اختیار ہوگا۔چاہے وہ بھی اشتہار شائع کرے یا نہ کرے۔(۱۱) حاضرین کی منصفی کی کچھ ضرورت نہیں اور نہ ہوسکتی ہے بلکہ دونوں فریق کی تحریر میں اخبارات اور اشتہارات کے ذریعہ سے پبلک کے سامنے رکھی جائیں گی۔تب لوگ عام طور پر خود انصاف کر لیں گے۔راقم مرزا غلام احمد عفی عنہ ۶ جون ۱۸۹۱ء از لودهانه محله اقبال گنج مکتوبات احمد جلد اوّل صفحہ ۳۳۶ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ان شرائط کو مولوی محمد حسین صاحب نے تسلیم نہیں کیا اور عذرات رکیکہ پیش کر کے اس پیالہ کو ٹلا دینا چاہا اور مولوی محمد حسن صاحب کے ذریعہ ۱۳ / جون ۱۸۹۱ء کو حسب ذیل خط لکھوا دیا۔ان شرائط فاسدہ کو جناب واپس لیں اور بجائے ان کے شرائط صحیحہ کو تسلیم کر لیں تو اس امر کو بذریعہ خط اسمی جناب مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب ظاہر کریں اور وہ خط خاکسار کے پاس بھیج دیں۔جس پر جناب مولوی صاحب تاریخ مناسب مقرر فرما کر میری معرفت جناب کو اطلاع دیں۔۱۳ / جون ۱۸۹۱ء محمد حسن عفی اللہ عنہ حضرت اقدس نے اس کے جواب میں لکھا۔شرائط جس قدر اس عاجز نے کی ہیں وہ آنمکرم سے نہیں۔بلکہ مولوی محمد حسین صاحب سے ہیں اگر انہیں منظور ہوں یا نا منظور ہوں وہ اپنی قلم سے اطلاع دیں۔اور جب تک وہ