حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 154
حیات احمد ۱۵۴ جلد سوم خاکسار (۱۱) عادت کا خلاف جائز ہے۔بناء علیہ معجزات انبیاء و کرامات اولیاء جو عام عادت کے برخلاف معلوم ہوتے ہیں واجب التسلیم ہیں اگر ان کا ثبوت ہو۔حکیم صاحب۔یہ بھی خاص عادت اللہ ہے۔خاکسار (۱۲) قانون قدرت جس کو بعض لوگ خدا کا قانون بنائے بیٹھے ہیں واقع میں خدا کی قدرت کا قانون و معیار نہیں ہے۔حکیم صاحب۔ہاں انسان کے محدود تجربے اور مشاہدے قانون قدرت پر حاوی نہیں ہو سکتے۔خاکسار (۱۳) آپ آنحضرت صلعم کے معراج جسمانی کو تسلیم کرتے ہیں یا نہیں؟ حکیم صاحب۔میں نے اس مسئلہ میں غور نہیں کیا کہ جسدی ہے یا روحانی نفس معراج کا اقرار ہے۔خاکسار (۱۴) غیر نبی کا الہام دوسرے شخص پر حجت شرعی ہے یا نہیں۔حکیم صاحب۔غیر نبی کا الہام نبی کے صریح حکم کے خلاف ہو تو حجت نہیں اور اگر کسی ایسے معاملہ میں ہو کہ اس میں صریح حکم نبی کا خلاف نہیں ہے تو ممکن ہے کہ کسی کے لئے حجت ہو مگر حجت شرعی نہیں۔خاکسار (۱۵) صحابی کی ایسی تفسیر آیات قرآن جس کے معنی سمجھنے میں محض رائے کا دخل نہ ہو۔حکماً مرفوع ہے یا نہیں؟ حکیم صاحب۔صحابی کی ایسی تفسیر کوئی حکماً حجت نہیں۔خاکسار (۱۶) درصورت عدم حجت وہ دوسروں کی تفسیر بالرائے سے مقدم ہے یا نہیں۔حکیم صاحب۔صحابی کی تفسیر کو مقدم کرنا کوئی ضرورت نہیں۔خاکسار (۱۷) نبوت ختم ہو چکی ہے یا نہیں۔حکیم صاحب۔نبوت تشریعی ختم ہو چکی ہے۔کوئی شخص شریع جدید نہیں لا سکتا۔خاکسار (۱۸) کوئی جدید نبی ہو سکتا ہے جو تشریع جدید نہ کرے۔شرع محمدی کے تابع ہو۔اور نبی کہلائے۔جیسے انبیاء بنی اسرائیل توریت کا اتباع کرتے تھے اور نبی کہلاتے تھے۔