حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 152
حیات احمد حکیم صاحب۔مسلّم ہے۔۱۵۲ جلد سوم خاکسار (۳) کتب حدیث سے صحیحین بلا وقفہ و نظر سنت نبویہ کی مثبت و شاہد ہیں۔حکیم صاحب۔صحیحین کو میں بہت معتبر سمجھتا ہوں۔بخاری کو اقدم جانتا ہوں۔خاکسار (۴) اس تفاوت اور تقدیم مرتبہ بخاری کا اثر یہی ہوگا کہ عند التعارض بخاری کی حدیث مقدم ہو گی اور جو حدیث مسلم کی بخاری کے معارض نہ ہو وہ بھی بخاری کی طرح بلا وقفہ تسلیم کی جاوے گی۔حکیم صاحب۔مسلم ہے۔خاکسار (۵) ان دو کتابوں میں جِرْحِ مَدفوع ہے۔اور ان کتابوں کی کسی کتاب کی حدیث کی تو ہین یا ر ڈ اہل بدعت کی شان ہے۔حکیم صاحب۔مسلّم ہے۔خاکسار (۶) آپ اپنی رائے سے جرح و تعدیل احادیث غیر صحیحین کا منصب رکھتے ہیں۔حکیم صاحب۔نہیں۔خاکسار (۷) حدیث کی روایت اور راوی کی رائے میں فرق ظاہر ہے۔حکیم صاحب۔مسلم۔خاکسار۔(۸) الفاظ کتاب اللہ اور حدیث کو ظا ہر معنی پر حمل کرنا واجب ہے ، اور ان کے تأویل بلا مانع وقوی اور حجت قطعی جائز نہیں۔کیونکہ یہ تاویل لغت اور شرع سے امان کی رافع ہے۔حکیم صاحب۔رسول اللہ کے اقوال اور قرآن شریف کے کلمات طیبات ایسے معاملات میں جو عملی طور پر رسول اللہ نے ان کو کر کے دکھا دیا ہے۔یا صحابہ کے زمانہ میں بلا انکار انہوں نے عمل میں لا کر دکھا دیا ہے اُن کے وہی معنی ہیں۔جو تعامل سے ثابت ہوئے۔باقی پیشگوئیوں یا اخبار میں ایسا کوئی مجازی استعارہ لینا قوی دلیل سے ممکن ہے۔