حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 147
حیات احمد ۱۴۷ تتمہ واقعات قبل مباحثہ لودہانہ جلد سوم میں نے واقعات قبل مباحثہ کو اپنی یادداشت کی بناء پر پچھلے صفحات میں درج کیا ہے میں نے ربوہ اور احمد نگر بعض احباب کو تحریری مواد کے متعلق لکھا تھا مجھے افسوس ہے کہ انہوں نے جواب نہیں دیا شاید وہ اس کی ضرورت نہ سمجھتے ہوں بعض لوگوں میں یہ مرض ہوتا ہے کہ وہ خطوط کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے میں اسے ایک قسم کی بداخلاقی سمجھتا ہوں۔عزیز مکرم ملک صلاح الدین صاحب کو بھی میں نے اشاعۃ السنہ کے ایک فائل کے متعلق لکھا تھا انہوں نے بواپسی ڈاک بذریعہ رجسٹر ڈ پیکٹ بھیج دیا جَزَاهُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء یہ ہے تعاون عَلَى الْبِر۔یہ میرا ذاتی کام تو ہے نہیں یہ سلسلہ کا کام ہے اور اس میں تعاون ہر احمدی کا فرض ہے۔اشاعۃ السنہ کے اس فائل کے آجانے سے اگر چہ جن واقعات کو یادداشت کی بنا پر اوپر لکھ آیا ہوں کوئی مزید اصلاح و ترمیم کی حاجت نہیں تاہم میں نے مناسب سمجھا کہ واقعات کو خود دشمن کی زبان قلم سے ہی بیان کر دوں اس کی زبان قلم میں حرارت ہو سکتی ہے۔اپنے مفید مطلب پیرا یہ بیان بھی ہو سکتا ہے۔مگر سلیم الفطرت انسان اس میں حقیقت کو دیکھتا ہے اس کے متعلق میں مختلف عنوان کے تحت ان واقعات کو بطور تتمہ یا تائید مزید بیان کرتا ہوں۔حضرت حکیم الامت سے تبادلہ خیالات میں نے صفحہ (۱۲۰) پر لاہور میں حضرت حکیم الامت سے تبادلہ خیالات یا با صطلاح مولوی محمد حسین صاحب ( گفتگو) کو بیان کر دیا ہے اس سلسلہ میں مولوی محمد حسین حسب ذیل بیان کرتے ہیں۔فرضی حواری سے گفتگو فرضی حواری سے ہمارے پرانے دوست مولوی حکیم نورالدین صاحب ساکن بھیرہ ضلع