حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 90 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 90

حیات احمد ۹۰ جلد دوم حصہ اوّل اخبار قادیان سے جاری ہوا۔اس میں بھی لالہ ملا وامل وغیرہ پر بہت زور دیا گیا کہ وہ نشانات کی شہادت سے انکار کر دیں۔بار بار نہایت اصرار کے ساتھ مطالبہ کیا گیا لیکن انہوں نے اپنی بھلائی خاموشی ہی میں دیکھی۔واقعات کے تاریخی سلسلہ میں انشاء اللہ تحریری سندات پیش کی جائیں گی۔سوانح حیات بقید سنین براہین احمدیہ کے عہد اشاعت کے سلسلہ میں اجمالی اور ضروری امور کے بعد میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اب آپ کے سوانح حیات کو بقید سنین پیش کروں۔میرا مقصد اس وقت تک یہ ہے کہ آپ کے سوانح حیات اور سیرت کے متعلق ضروری مواد یکجا کر دوں کوئی خاص ترتیب اس وقت تک میں نے مدنظر نہیں رکھی۔بجز اس کے کہ آپ کے حالات زندگی کو میں نے چند حصوں میں تقسیم کر دیا جیسا کہ حیات احمد میں اس کا ذکر کر آیا ہوں۔اب براہین کی تصنیف سے آغاز بیعت تک کے حصہ کو میں بقید سنین بیان کرنے کی سعی کرتا ہوں میں اس زمانہ کو ۱۸۷۹ء سے لے کر ۱۸۸۹ء تک قرار دیتا ہوں جب کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کے حکم و منشاء کے ماتحت بیعت لینی شروع کی۔۱۸۷۹ء کے واقعات اور حالات یہ سال براہین احمدیہ کی طبع و تالیف کے آغاز کا سال ہے گو براہین احمدیہ کے متعلق خدا تعالیٰ نے آپ کو بذریعہ رو یا صادقہ ۱۸۶۵ء میں بشارت دی تھی لیکن اس کا ظہور تیرہ سال بعد ہوا۔کتاب کیونکر تالیف ہوئی اس کے متعلق میں اوپر بہت کچھ لکھ آیا ہوں اب مجھے صرف اس سال کے اہم اور خاص واقعات کا تذکرہ کرنا ہے۔(۱) آریہ سماج پر زبر دست فتح اس سال ۱۸۷۹ء کا آغاز آریہ سماج پر ایک زبردست فتح سے ہوا۔پنڈت دیانند صاحب بانی آریہ سماج سے روحوں کے بے انت ہونے پر ایک تحریری مباحثہ اخبارات میں ۱۸۷۸ء سے چل رہا تھا۔پنڈت دیانند جی نے بالمواجہ مباحثہ کے لئے بھی پیغام بھیجا چنانچہ ان کے الفاظ یہ