حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 588 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 588

حیات احمد ۵۸۸ جلد دوم حصہ سوم میں خود حیران ہوں کہ یہ اتنا کام اس مشتِ خاک سے کیونکر ہوا جس کے ساتھ جماعت نے من حیث الجماعت کسی قسم کا تعاون نہیں کیا۔اللہ تعالیٰ کا فضل اور محض رحم ہے کہ اس نے اس نا کار محض کو توفیق دی اور حیات بخشی کہ میں اسے جاری رکھ سکا۔آئندہ بھی اسی کے فضل پر بھروسہ ہے تا ہم میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں اور ہر اس احمدی کو جسے اس جلد کے پڑھنے کا موقعہ ملے کہتا ہوں کہ اس کام کی تکمیل میں میرا ساتھ دے اور دست تعاون دراز کرے میرے اختیار میں ہوتا تو حضرت مسیح موعود کے الفاظ میں ایں براہین بز رنگاشتے مگر میری بے بضاعتی اور سامان طباعت کی بے حد گرانی نے مجھے معمولی کاغذ پر شائع کرنے پر مجبور کر دیا اور حیرت ہے کہ لاکھوں کی جماعت میں دس بھی ایسے بزرگ نہیں جو اس کی اشاعت کے اخراجات کا ذمہ لیں بہر حال اب عہد جدید شروع ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے (جس نے مجھے اب تک حیات بخشی ) توقع رکھتا ہوں کہ توفیق ملی تو مارچ کے آخر تک تیسری جلد کا پہلا نمبر جو کم از کم تین سوصفحات کا ہو گا شائع کر سکوں گا۔میں چاہتا ہوں کہ وہ اچھے کاغذ پر شائع ہو اور یہ موقوف ہے احباب کے تعاون پر۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ احباب کو اس کی اہمیت سے آگاہی بخشے۔آمین خاکسار عرفانی الکبیر ۵/ دسمبر ۱۹۵۱ء