حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 589 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 589

حیات احمد ۵۸۹ جلد دوم حصہ سوم پچاس احمدی جماعتوں یا پچاس احباب سے درخواست میں اپنی تالیفات کے سلسلہ میں پچاس ایسے خاص احباب یا به حیثیت جماعت پچاس ایسی جماعتوں کی اعانت چاہتا ہوں کہ وہ ہر کتاب کی اشاعت پر اس کی دس کا پیاں خرید لیں۔اس طرح پر یہ مفید کام بآسانی جاری رہ سکتا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ بعض ضروری تالیفات کی تکمیل کر دوں۔حیات احمد کے لئے خصوصیت سے مجھے ایسے معاونین کی ضرورت ہے جو اس کے اخراجات اشاعت کے کسی ایک حصہ کو ( جیسے کتابت۔طباعت یا کاغذ ہے ) اپنے ذمہ لے لیں تا کہ کام بغیر توقف اور تعویق کے جاری رہ سکے حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے ایک مرتبہ مجلس مشاورت کے موقعہ پر فرمایا تھا کہ اگر شیخ صاحب کی زندگی میں یہ کام نہ ہوا تو دس کروڑ خرچ کر کے بھی اس کو پورا نہ کرسکیں گے۔“ یہ حضرت کی خادم نوازی اور کتاب کی اہمیت کا اظہار ہے پس احباب اس کا احساس کریں۔پاکستان کے جو دوست توفیق اعانت پاتے ہوں وہ دفتر الحکام عیدگاہ روڈ کراچی (۱) پر اپنے ارادہ سے اطلاع دیں۔کسی رقم کے بھیجنے کی ضرورت اس وقت ہوگی جب کام با قاعدہ شروع ہو جائے گا اور یہ اسی وقت ممکن ہو گا کہ معاونین ہمت افزائی کریں۔خاکسار عرفانی الكبير ۵/ دسمبر ۱۹۵۱ء