حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 554 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 554

حیات احمد ۵۵۴ جلد دوم حصہ سوم اس خدائے قادر حکیم مطلق نے مجھے فرمایا کہ اس شخص کی دختر کلاں کے نکاح کے لئے سلسلہ جنبانی کر اور ان کو کہہ دے کہ تمام سلوک اور مروت تم سے اسی شرط سے کیا جائے گا اور یہ نکاح تمہارے لئے موجب برکت اور ایک رحمت کا نشان ہوگا۔اور ان تمام برکتوں اور رحمتوں سے حصہ پاؤ گے جو اشتہار ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء میں درج ہیں لیکن اگر نکاح سے انحراف کیا تو اس لڑکی کا انجام نہایت ہی بُرا ہوگا۔اور جس کسی دوسرے شخص سے بیاہی جائے گی وہ روز نکاح سے اڑھائی سال تک اور ایسا ہی ☆ والد اُس دختر کا تین سال تک فوت ہو جائے گا۔اور ان کے گھر پر تفرقہ اور تنگی اور مصیبت پڑے گی اور درمیانی زمانہ میں بھی اس دختر کے لئے کئی کراہت اور غم کے امر پیش آئیں گے۔“ آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵ ۲۸، ۲۸۵) ان لوگوں نے مخالفت اور استہزا میں اس قدر غلو کیا کہ چشمہ نور پریس امرتسر میں ایک اشتہار چھاپ کر مطالبہ نشان نمائی بھی کیا تھا۔اس کا ذکر پہلے آچکا ہے ان محرکات کی بناء پر یہ پیشنگوئی ہوئی۔پیشنگوئی ابتداء ایک پرائیویٹ حیثیت کی تھی ، حضرت اقدس نے متعلقین کو بذریعہ خط اطلاع دی مگر انہوں نے اس خط کو اخبار نور افشاں اود ہانہ مورخہ ۰ ارمئی ۱۸۸۸ء میں شائع کرا دیا اور اس پر نورافشاں نے نہایت گندہ ریمارک کیا حضرت اقدس نے اس کا جواب ۱۰ جولائی ۱۸۸۸ء کو ایک اشتہار کے ذریعہ دیا جو درج ذیل ہے۔ہید تین سال تک فوت ہونا روز نکاح کے حساب سے ہے۔مگر یہ ضروری نہیں کہ کوئی واقعہ اور حادثہ اس سے پہلے نہ آوے بلکہ بعض مکاشفات کی رو سے مکتوب الیہ کا زمانہ حوادث جن کا انجام معلوم نہیں نزدیک پایا جاتا ہے۔وَاللَّهُ أَعْلَمُ منه