حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 544 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 544

حیات احمد ۵۴۴ جلد دوم حصہ سوم محبوبیت الہی کے چشمہ سے نکلی ہے نہ کسی اور گندے چشمہ سے۔جو انکل و اندازہ وغیرہ ہے۔اور اگر بالآخر اس پیشگوئی کا مضمون صحیح اور سچ نکلا۔تو میں بلا توقف مسلمان ہو جاؤں گا۔کیونکہ جو پیشگوئی محبوبیت کے چشمہ سے نکلی ہے وہ اس دین کی سچائی کو ثابت کرنے والی ہے۔جس دین کی پیروی سے یہ مرتبہ محبوبیت کا ملتا ہے اور یہ بھی ظاہر ہے کہ محبوبیت کو نجات یافتہ ہونا ایک امر لازمی ہے۔اور اگر پیشگوئی کا مضمون صحیح نہ نکلا یعنی بالآ خر جھوٹی نکلے تو وہ دوسو روپیہ جو جمع کرایا گیا ہے۔پادری صاحب کو دیا جائے گا۔لیکن اگر روز انعقاد جلسہ سے ایک ہفتہ تک پادری صاحب نے مضمون پیشگوئی کو مع اپنے اقرار مشرف اسلام ہونے کے جس پر میں چھپیں معزز مسلمانوں اور ہندوؤں کی گواہی ثبت ہوگی۔اخبار نور افشاں میں درج نہ کرایا یا پہلے ہی سے ایسے جلسہ میں آنے سے انکار کیا تو پبلک کو سمجھ لینا چاہئے کہ پادری صاحبوں کو حق کی اطاعت منظور نہیں بلکہ صرف تنخواہ پانے کا حق ادا کر رہے ہیں اور یہ بھی واضح رہے کہ اگر پادری صاحب بعد وصول اس اشتہار کے پابندی ان شرائط کی اپنے نفس پر قبول کر لیں تو یہ کچھ ضرور نہیں کہ وہ ہمارے مکان پر ہی آویں بلکہ ہم خود اُن کے مکان پر اس شرط سے جا سکتے ہیں کہ دو معزز عہدہ دار سرکاری بھی یعنی ایک تھانیدار اور ایک تحصیلدار اس جگہ حاضر ہوں۔جن کا اس جگہ پہلے سے بلا لینا پادری صاحب کے ہی ذمہ ہوگا۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى۔خاکسار غلام احمد از بٹاله ۲۴ رمئی ۱۸۸۸ء یہ اشتہار کلام کے دو صفحوں پر ہے) (شمس الہند گورداسپور ) تبلیغ رسالت جلد اصفحه ۱۰۵ تا ۱۰۸۔مجموعہ اشتہارات جلد اصفحہ ۱۲۸ تا ۱۳۰۔بار دوم )